شعب الایمان — حدیث نمبر 8312
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ساٹھویں شاخ: اولاد اور اہل و عیال کے حقوق کا باب۔
الستون من شعب الإيمان وهو باب في حقوق الأولاد والأهلين
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، أَخْبَرَنَا نَهَّاسٌ ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ كَانَ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ يُنْفِقُ عَلَيْهِنَّ حَتَّى يَبِنَّ أَوْ يَمُتْنَ كُنَّ لَهُ حِجَابًا مِنَ النَّارِ " .
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَنَا وَامْرَأَةٌ سَفْعَاءُ الْخَدَّيْنِ ، وَامْرَأَةٌ ذَاتُ مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ آمَتْ مِنْ زَوْجِهَا ، فَحَبَسَتْ نَفْسَهَا عَلَى يَتَامَاهَا حَتَّى بَانُوا أَوْ مَاتُوا ، كَهَاتَيْنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " ، وَأَوْمَأَ بِإِصْبَعَيْهِ .سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر خرچ کرتا رہے یہاں تک کہ وہ جدا ہو جائیں (یعنی بیاہی جائیں) یا فوت ہو جائیں تو وہ اس کے لیے جہنم سے آڑ بن جائیں گی۔“
اور سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اور سیاہی مائل گالوں والی وہ عورت جو حسب و نسب اور حسن و جمال والی ہو، (پھر) اپنے شوہر سے بیوہ ہو گئی ہو اور اس نے اپنے آپ کو اپنے یتیم بچوں کی خاطر روکے رکھا ہو، یہاں تک کہ وہ جدا ہو گئے یا فوت ہو گئے، قیامت کے دن ان دو (انگلیوں) کی طرح ہوں گے۔“ اور آپ ﷺ نے اپنی دو انگلیوں سے اشارہ فرمایا۔
• نهاس هو ابن قهم القيسي ضعيف.
• شداد أبو عمار هو ابن عبد الله القرشي، تقدما.