شعب الایمان — حدیث نمبر 8310
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ساٹھویں شاخ: اولاد اور اہل و عیال کے حقوق کا باب۔
الستون من شعب الإيمان وهو باب في حقوق الأولاد والأهلين
أَخْبَرَنَا أَبُو زَيْدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِي ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ بَالَوَيْهِ الْعَفْصِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى الْأَسَدِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْأَعْشَى ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ كَانَتْ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ أَوْ ثَلَاثُ أَخَوَاتٍ ، أَوِ ابْنَتَانِ ، أَوْ أُخْتَانِ فَأَحْسَنَ صُحْبَتَهُنَّ وَصَبَرَ عَلَيْهِنَّ ، وَاتَّقَى اللَّهَ فِيهِنَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ " .
وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سُهَيْلٍ هَكَذَا ، وَالْأَوَّلُ أَصَحُّ .
قَالَ أَبُو دَاوُدَ : وَهُوَ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُكْمِلٍ الزُّهْرِيُّ .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں، یا دو بیٹیاں یا دو بہنیں ہوں، پھر وہ ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے، ان (کی پرورش کی مشقتوں) پر صبر کرے اور ان کے بارے میں اللہ سے ڈرے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔“
اسے حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے بھی سہیل سے اسی طرح روایت کیا ہے، اور پہلی روایت زیادہ صحیح ہے۔
امام ابوداود رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”(سعید الاعشیٰ) یہ سعید بن عبدالرحمن بن مکمل زہری ہیں۔“
• أبو زيد عبد الرحمن بن محمد بن أحمد بن حبيب القاضي النيسابوري الفقيه (م ٤١٣ هـ). ذكره الذهبي في "سير أعلام النبلاء" (١٧/ ٢٣٨) وقال: وكان مدرسا.
• سفيان هو ابن عيينة.
• سعيد الأعشى هو سعيد بن عبد الرحمن بن مكمل الزهري، والحديث رواه الحميدي في "مسنده" (٢/ ٣٢٤) ومن طريقه ابن القيم في "تحفة المودود" (رقم ١٩) بنفس الإسناد.
تشریح، فوائد و مسائل
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم میں سے کسی کے پاس تین لڑکیاں یا تین بہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو جنت میں ضرور داخل ہو گا۔" [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1912]
نوٹ:
(اس کے راوی سعید بن عبدالرحمن الأعشی مقبول راوی ہیں، اور اس باب میں وارد احادیث کی بنا پر یہ صحیح ہے، جس کی طرف امام ترمذی نے اشارہ کردیا ہے، نیز ملاحظہ ہو: صحیح الترغیب: 1973، والأدب المفرد، باب من أعلى جاريتين أو واحدة والباب الذي بعده، وتراجع الألباني: 409، والسراج المنیر: 2/ 1049)
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس کے پاس تین لڑکیاں، یا تین بہنیں، یا دو لڑکیاں، یا دو بہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور ان کے حقوق کے سلسلے میں اللہ سے ڈرے تو اس کے لیے جنت ہے۔" [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1916]
وضاحت: 1 ؎: یعنی: ضعیف ہے۔
نوٹ:
(ملاحظہ ہو: حدیث رقم: 1912، وصحیح الترغیب: 1973)