شعب الایمان — حدیث نمبر 830
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنْ صَالِحٍ الْمُرِّيِّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي آخِرِ عُمْرِهِ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَزْنِيَ ، أَوْ أَعْمَلَ بِكَبِيرَةٍ فِي الْإِسْلَامِ . . . يَقُولُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ : يَا أَبَا هُرَيْرَةَ وَمِثْلُكَ يَقُولُ : هَذَا وَيَخَافُهُ ، وَقَدْ بَلَغْتَ مِنَ السِّنِّ مَا بَلَغْتَ وَانْقَطَعَتْ عَنْكَ الشَّهَوَاتِ ، وَقَدْ شَافَهْتَ النَّبِيَّ صَلَّى لِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَايَعْتَهُ ، وَأَخَذْتَ عَنْهُ ؟ قَالَ : وَيْحَكَ! وَمَا يُؤَمِّنُنِي وَإِبْلِيسَ حَيٌّ " .محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اپنی عمر کے آخری حصے میں یہ دعا کیا کرتے تھے: ”«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَزْنِيَ، أَوْ أَعْمَلَ بِكَبِيرَةٍ فِي الْإِسْلَامِ»“ ”اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں زنا کروں یا اسلام میں رہتے ہوئے کسی کبیرہ گناہ کا ارتکاب کروں...۔“ ان کے بعض ساتھیوں نے کہا: ”اے ابوہریرہ! آپ جیسا شخص بھی یہ دعا کرتا ہے اور اس (فتنے) سے ڈرتا ہے، حالانکہ آپ اس عمر کو پہنچ چکے ہیں جس کو پہنچ چکے ہیں اور آپ سے خواہشات منقطع ہو چکی ہیں، اور آپ نے نبی ﷺ سے براہِ راست گفتگو کی، آپ ﷺ سے بیعت کی اور آپ ﷺ سے علم حاصل کیا؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم پر افسوس! مجھے کون سی چیز بے خوف کر سکتی ہے جبکہ ابلیس زندہ ہے؟“
• صالح المري هو صالح بن بشير بن وادع المري (بضم الميم وتشديد الراء) أبو بشر البصري، الزاهد القاضي (م ١٧٢ هـ). ضعيف. من السابعة (دت).