شعب الایمان — حدیث نمبر 8278

باب: ایمان کی شاخوں میں سے ساٹھویں شاخ: اولاد اور اہل و عیال کے حقوق کا باب۔

الستون من شعب الإيمان وهو باب في حقوق الأولاد والأهلين

حدیث نمبر: 8278
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُرَيْمٍ الْقَزَّازُ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَسَّانٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَمَرَ جَارِيَةً أَنْ تَخْتِنَ : " فَإِذَا خَتَنْتِ فَلَا تَنْهِكِي ، فَإِنَّ ذَلِكَ أَحْظَى لِلْمَرْأَةِ ، وَأَحَبُّ إِلَى الْبَعْلِ " .
ترجمہ

سیدہ ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک لڑکی کو حکم دیا کہ وہ ختنہ کیا کرے، اور فرمایا: ”جب تم ختنہ کرو تو (زیادہ) کاٹ کر نہ ڈالو، کیونکہ یہ عورت کے لیے زیادہ بہتر اور شوہر کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الستون من شعب الايمان وهو باب في حقوق الاولاد والاهلين / حدیث: 8278
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8645
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 5271) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, ضعيف, محمد بن حسان شيخ لمروان بن معاوية : مجهول،وقيل ھو ابن سعيد المصلوب (تقريب التهذيب: 5810) المصلوب: كذاب وضاع, وللحديث شواهد ضعيفة عند البيهقي(324/8) وغيره, وأخرج البخاري في الأدب المفرد (1247) بسند حسن : إن بنات أخي عائشة ختن إلخ, وھذا لا يشهد له, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 183 (سنن أبي داود 5271) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف والحديث حسن لشواهده
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف والحديث حسن لشواهده (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 125) . »
«أخرجه ابن عدي فى (الكامل) 6/ 2223، وأبو داود فى (سننه) 5/ 421 رقم 5271، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 8/ 324»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 5271
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن حسان شيخ لمروان بن معاوية، مجهول، من السادسة (د).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5271 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ختنہ کرنے کا بیان۔`
ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ مدینہ میں ایک عورت عورتوں کا ختنہ کیا کرتی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: " نیچا کر ختنہ مت کرو بہت نیچے سے مت کاٹو " کیونکہ یہ عورت کے لیے زیادہ لطف و لذت کی چیز ہے اور شوہر کے لیے زیادہ پسندیدہ۔‏‏‏‏" ابوداؤد کہتے ہیں: یہ عبیداللہ بن عمرو سے مروی ہے انہوں نے عبدالملک سے اسی سند سے اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث قوی نہیں ہے، وہ مرسلاً بھی روایت کی گئی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: محمد بن حسان مجہول ہیں اور یہ حدیث ضعیف ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5271]
فوائد ومسائل:
1۔
علامہ البانی ؒنے اس حدیث کو صحیح لکھا ہے اور کہا ہے کہ سلف میں عورتوں کا ختنہ، ایک معروف عمل تھا۔
البتہ ان لوگوں نے اس کا انکار کیا ہے جن کو اس کی بابت علم نہیں ہے۔

2: اہل عرب اورمغرب میں معروف ہے کہ وہ لوگ بچیوں کے بھی ختنے کرتے تھے اور مذکورہ حدیث کا تعلق بھی عورتوں کے ختنے سے ہے کہ شرمگاہ پر پڑھا ہوا گوشت دور کیا جائے مگر اسے گہرا نہ کاٹا جائے اور علماء کا کہنا ہے چونکہ مشرق اور مغرب کی عورتوں میں فطری فرق پا یا گیا ہے، اس لیےمشرق کی عورتوںمیں اس کی ضرورت نہیں۔
اسی لئے ان علاقوں میں یہ عمل غیر معروف ہے۔

3: اس سے ثابت واضح ہوتی ہے کہ یہ عمل عورتوں کے لئے ضروری نہیں ہے، البتہ جہاں اس کی ضرورت محسوس ہو یا وہاں کا معمول ہو تو وہاں اس پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5271 سے ماخوذ ہے۔