شعب الایمان — حدیث نمبر 8256
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ساٹھویں شاخ: اولاد اور اہل و عیال کے حقوق کا باب۔
الستون من شعب الإيمان وهو باب في حقوق الأولاد والأهلين
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : وُلِدَ لِي غُلَامٌ ، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : فَسَمَّاهُ إِبْرَاهِيمَ وَحَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ .
أَخْرَجَاهُ فِي " الصَّحِيحِ " ، مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ .
وَفِي رِوَايَةِ الْبُخَارِيِّ مِنَ الزِّيَادَةِ ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ ، وَدَفَعَهُ إِلَيَّ ، وَكَانَ أَبَكْرَ وَلَدِ أَبِي مُوسَى سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا تو میں اسے نبی ﷺ کے پاس لے آیا، آپ ﷺ نے اس کا نام ابراہیم رکھا اور ایک کھجور سے اس کی گھٹی دی۔
امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ نے اسے ”الصحیح“ میں ابو اسامہ رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
اور امام بخاری رحمہ اللہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے: ”اور آپ ﷺ نے اس کے لیے برکت کی دعا فرمائی اور اسے میرے سپرد کر دیا، اور وہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی سب سے بڑی اولاد تھے۔“
• أبو أسامة هو حماد بن أسامة.
تشریح، فوائد و مسائل
اسی سے باب کا مطلب ثابت ہوا۔
امام ابن حبان نے ان کا نام بھی صحابہ میں شمار کیا ہے کیونکہ اس نے آنحضرت کو دیکھا مگر آپ سے روایت نہیں کی۔
حدثنا محمد بن المثنى، حدثنا ابن أبي عدي، عن ابن عون، عن محمد، عن أنس، وساق الحديث، ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن عدی نے بیان کیا، انہوں نے ابن عون سے، انہوں نے محمد بن سیرین سے، وہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اس حدیث کو (مثل سابق)
پورے طور پر بیان کیا۔
(1)
اس حدیث میں پیدائش کے دن ہی نومولود کا نام رکھنے اور اسے گھٹی دینے کا ذکر ہے، اگرچہ اس حدیث سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نومولود کا نام رکھنے اور اسے گھٹی دینے میں جلدی کرنی چاہیے لیکن دیگر صحیح احادیث میں ہے کہ ساتویں روز نام رکھا جائے جیسا کہ حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر بچہ اپنے عقیقے کے عوض گروی ہوتا ہے۔
پیدائش کے ساتویں روز اس کا عقیقہ کیا جائے، اس کا نام رکھا جائے اور سر کے بال صاف کرائے جائیں۔
‘‘ (سنن أبي داود، الضحایا، حدیث: 2839) (2)
امام بخاری رحمہ اللہ کا موقف یہ ہے کہ اگر عقیقہ کرنے کا پروگرام نہ ہو تو نام وغیرہ رکھنے کو ساتویں دن تک مؤخر نہیں کرنا چاہیے بلکہ پیدائش کے دن ہی نام رکھ دیا جائے اور گھٹی بھی دے دی جائے۔
واللہ أعلم