شعب الایمان — حدیث نمبر 8246
باب: ایمان کی شاخوں میں سے انسٹھویں شاخ: غلاموں پر آقاؤں کے حق کا باب۔
التاسع والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في حق السادة على المماليك
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَامِرٍ الْعُقَيْلِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عُرِضَ عَلَيَّ أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ ، وَأَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ ، فَأَمَّا أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ : فَالشَّهِيدُ ، وَعَبْدٌ أَدَّى حَقَّ اللَّهِ وَنَصَحَ لِسَيِّدِهِ ، وَفَقِيرٌ مُتَعَفِّفٌ ذُو عِيَالٍ ، وَأَمَّا أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُونَ النَّارَ : فَسُلْطَانٌ مُسَلَّطٌ ، وَذُو ثَرْوَةٍ مِنَ الْمَالِ لَمْ يُعْطِ حَقَّ مَالِهِ ، وَفَقِيرٌ فَخُورٌ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھ پر وہ تین آدمی پیش کیے گئے جو سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے اور وہ تین بھی جو سب سے پہلے جہنم میں داخل ہوں گے۔ جو تین سب سے پہلے جنت میں جائیں گے وہ یہ ہیں: شہید، وہ غلام جس نے اللہ کا حق ادا کیا اور اپنے آقا کی خیر خواہی کی، اور وہ عیال دار فقیر جو سوال سے بچتا ہو۔ اور جو تین سب سے پہلے جہنم میں داخل ہوں گے وہ یہ ہیں: مسلط کیا ہوا حکمران، مال دار شخص جس نے اپنے مال کا حق ادا نہ کیا، اور تکبر کرنے والا فقیر۔“
• هشام هو ابن أبي عبد الله الدستوائي أبو بكر البصري.
• عامر العقيلي هو عامر بن عقبة ويقال: ابن عبد الله مقبول.
• وأبوه عقبة العقيلي، مقبول، تقدموا.