شعب الایمان — حدیث نمبر 8243

باب: ایمان کی شاخوں میں سے انسٹھویں شاخ: غلاموں پر آقاؤں کے حق کا باب۔

التاسع والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في حق السادة على المماليك

حدیث نمبر: 8243
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ بُرَيْدٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لِلْمَمْلُوكِ الَّذِي يُحْسِنُ عِبَادَةَ رَبِّهِ ، وَيُؤَدِّي إِلَى سَيِّدِهِ الَّذِي لَهُ عَلَيْهِ مِنَ الْحَقِّ وَالنَّصِيحَةِ وَالطَّاعَةِ لَهُ أَجْرَانِ : أَجْرُ مَا أَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ ، وَأَجْرُ مَا أَدَّى إِلَى مَلِيكِهِ الَّذِي لَهُ عَلَيْهِ مِنَ الْحَقِّ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ .
ترجمہ

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو غلام اپنے رب کی اچھی طرح عبادت کرے اور اپنے آقا کے وہ حقوق بھی ادا کرے جو اس پر لازم ہیں، یعنی خیر خواہی اور اطاعت، اس کے لیے دوہرا اجر ہے: ایک اجر اس بات کا کہ اس نے اپنے رب کی اچھی طرح عبادت کی، اور دوسرا اجر اس بات کا کہ اس نے اپنے مالک کا وہ حق ادا کیا جو اس پر واجب تھا۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں محمد بن العلاء رحمہ اللہ کے واسطے سے ابواسامہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حق السادة على المماليك / حدیث: 8243
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8607
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 98) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) 2/ 252، 2/ 390، ومسلم فى (صحيحه) 2/ 1285»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 2551 | رياض الصالحين: 1364
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو أسامة هو حماد بن أسامة القرشي مولاهم، الكوفي.
• بريد هو ابن عبد الله بن أبي بردة الأشعري.
• أبو بردة هو ابن أبي موسى الأشعري، تقدموا.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2551 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
2551. حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’اس غلام کے لیے دوہرا اجر ہے جو اپنے رب کی عبادت بھی خوش اسلوبی سے کرتاہے اوراپنے آقا کاوہ حق بھی ادا کرتا ہے جو اس کے ذمے ہے، نیز اس کی خیر خواہی اور فرمانبرداری کرتا ہے۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2551]
حدیث حاشیہ: یہ اس لیے کہ اس نے دو فرض ادا کئے۔
ایک اللہ کی عبادت کا فرض ادا کیا۔
دوسرے اپنے آقا کی اطاعت کی جو شرعاً اس پر فرض تھی اس لیے اس کو دوگنا ثواب حاصل ہوا۔
(فتح)
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2551 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2551 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
2551. حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’اس غلام کے لیے دوہرا اجر ہے جو اپنے رب کی عبادت بھی خوش اسلوبی سے کرتاہے اوراپنے آقا کاوہ حق بھی ادا کرتا ہے جو اس کے ذمے ہے، نیز اس کی خیر خواہی اور فرمانبرداری کرتا ہے۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2551]
حدیث حاشیہ:
ان احادیث میں غلام کے لیے لفظ "عبد" اور آقا کے لیے لفظ "سید" استعمال ہوا ہے، احادیث لانے کا یہی مقصد ہے کہ جس حدیث میں ممانعت ہے وہ تحریمی نہیں بلکہ تنزیہی ہے، یعنی بہتر ہے ایسے الفاظ کے استعمال سے بچا جائے۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2551 سے ماخوذ ہے۔