شعب الایمان — حدیث نمبر 8232
باب: ایمان کی شاخوں میں سے انسٹھویں شاخ: غلاموں پر آقاؤں کے حق کا باب۔
التاسع والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في حق السادة على المماليك
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ ، أَخْبَرَنَا جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَرِيرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ " قَالَ : فَأَبَقَ عَبْدٌ لِجَرِيرٍ فَضَرَبَ عُنُقَهُ ، قَالَ جَرِيرٌ : أَيْ لَحِقَ بِأَرْضِ الْعَدُوِّ .
لَفْظُ حَدِيثِ إِسْحَاقَ ، وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ يَحْيَى : " فَأَبَقَ عَبْدٌ لِجَرِيرٍ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى . سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جب غلام بھاگ جائے تو اس کی نماز قبول نہیں کی جاتی۔" راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کا ایک غلام بھاگ گیا تو انہوں نے اس کی گردن اڑا دی۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے کہا: "یعنی وہ دشمن کی سرزمین سے جا ملا تھا۔"
یہ اسحاق رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ ہیں، اور یحییٰ رحمہ اللہ کی حدیث میں یہ جملہ نہیں ہے: "پھر سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کا ایک غلام بھاگ گیا۔"
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں یحییٰ بن یحییٰ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• جوير هو ابن عبد الحميد بن قرط الضبي.
• مغيرة فو ابن مقسم الضبي، تقدما.
تشریح، فوائد و مسائل
اللہ تعالیٰ نے عبادات اربعہ (نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج)
میں مختلف خصوصیات رکھی ہیں اور ان کی ادائیگی سے انسان کے اندر اللہ تعالیٰ کی بندگی اور اطاعت کا جذبہ اور حوصلہ پیدا ہوتا ہے، اور یہ راہ حق کو روشن اور منور کرتے ہیں۔
نماز قبول نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ نماز کے نور وروشنی اور اس کی خیرات وبرکات سے محروم ہوجاتا ہے اور یہ نماز اس کے لیے اجر وثواب اور فضیلت ورفعت کا باعث نہیں بنتی، اگرچہ ظاہری طور پر وہ اس فریضہ کی ادائیگی سے سبکدوش ہوجاتا ہے اس پر قضائی نہیں ہے۔
اسلامی احکام وہدایات پر عمل کرنے سے انسان کو کچھ تحفظات حاصل ہوتے ہیں، جو اسلامی احکام کو توڑنے کی بنا پر ختم ہوجاتے ہیں، غلام کے بھاگ جانے کی صورت میں، شریعت کے جو تحفظات تھے وہ ان سے محروم ہوجائے گا اور اس کا مالک اس کو تلاش کرکے اس کو جو چاہے گا سلوک کرنے کا اختیار حاصل کرے گا۔
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " جب غلام دارالحرب بھاگ جائے تو اس کا خون مباح ہو گیا ۱؎۔" [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4360]
شرک سے مراد دارالحرب اور مشرکین کا علاقہ ہے۔
دارالحرب میں باقاعدہ اقامت حرام ہے، اگر ایسا آدمی ہی سے مرتد ہو جائے تو معاملہ اور بھی سخت ہوجاتا ہے۔
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب غلام بھاگ جائے تو اس کی نماز قبول نہیں ہو گی یہاں تک کہ وہ اپنے مالک کے پاس لوٹ آئے " ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4054]
(2) نماز قبول نہ ہونے سے مراد یہ ہے کہ اسے نماز کا ثواب نہیں ملے گا۔ اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل نہ ہو گی اگرچہ ویسے نماز کفایت کر جائے گی، یعنی اس کے ذمے سے نماز کا فریضہ ساقط ہو جائے گا اور اسے اس کی قضا نہیں دینی پڑے گی۔ کہا جاتا ہے: [القبول أخص من الأجزاء ] "کسی عمل کی قبولیت اس کے محض کفایت کرنے سے خاص ہے۔" چونکہ کسی بھی نیک صالح عمل کی قبولیت اجر و ثواب، اللہ تعالیٰ کے قرب اور اس کی رضا مندی کے حصول کا سبب ہوتی ہے جبکہ اجزا (کفایت) کا مطلب صرف یہ ہے کہ جو ذمہ داری فرض تھی اور جس چیز کا انسان مکلف تھا وہ فرض اس سے ساقط ہو گیا اور بس۔ مزید کوئی اجر و ثواب یا اللہ تعالیٰ کا قرب و رضا اس سے حاصل نہیں ہوتا۔ جو غلام اپنے مالک کی اجازت کے بغیر اسے چھوڑ کر کافروں اور مشرکوں کے علاقے میں چلا جائے تو اس طرح وہ اپنے مالک کا نقصان کرتا ہے، چنانچہ سزا کے طور پر اس کی نماز، باوجود ادا کرنے کے، بارگاہ الٰہی میں شرف قبولیت حاصل نہیں کر سکتی۔ البتہ اس کے ذمے جو فرض تھا وہ ساقط ہو جائے گا کیونکہ نماز کی ذاتی شرائط اس میں موجود ہیں اور یہ بھی یاد رہے کہ یہ اس صورت میں ہے کہ اس غلام کا مقصد صرف ادھر سے بھاگنا ہو، ان کافروں سے مل جانا مقصد نہ ہو۔ اگر اس غلام کا مقصد محض ادھر سے بھاگ کر ادھر جانا نہیں بلکہ ان کے دین کو ترجیح دینا اور پسند کرنا ہو تو پھر یہ غلام مرتد اور کافر ہو جائے گا۔ اب اگر بالفرض نماز پڑھے بھی سہی تو نہ وہ نماز صحیح ہو گی اور نہ قبول ہی ہو گی۔ و اللہ أعلم۔
(3) اس حدیث سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ بعض احکام ایسے ہوتے ہیں جن کے کر لینے سے، ادائیگی کے باوجود، فرائض قبول نہیں ہوتے۔
(4) کفر و شرک پر راضی اور خوش ہونا بھی کفر ہے۔
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب غلام بھاگ جائے تو اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، اور اگر وہ مر گیا تو وہ کفر کی حالت میں مرا۔" اور جریر رضی اللہ عنہ کا ایک غلام بھاگ گیا تو آپ نے اسے پکڑا اور اس کی گردن اڑا دی۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4055]
① امام نووی رحمہ اللہ اس کی بابت لکھتے ہیں: لحد بنانا مستحب ہے کیونکہ صحابہ کرام کے اتفاق سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے لحد ہی کھودی گئی تھی۔ [صحيح مسلم الجنائز: 966]
لہٰذا جہاں لحد" بغلی قبر" بن سکتی ہو وہاں لحد بنانا مستحب اور افضل ہے۔ البتہ شق "صندوقی قبر " بنانا جائز ہے۔
② لحد یعنی بغلی قبر سے مراد یہ ہے کہ پہلے گڑھا کھودا جائے، پھر اس میں ایک طرف میت کے لیے جگہ بنا کر اس میں میت کو رکھا جائے اور شق کا مطلب یہ ہے کہ بڑا گڑھا کھود کر اس کے درمیان میں میت کے لیے نسبتاً چھوٹا گڑھا کھودا جائے۔ دونوں طرح قبر بنانا جائز ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دونوں طریقوں پر عمل ہوتا تھا۔ دوسروں کے لیے ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ہمارے لیے جائز نہیں۔ غالبا اس کا مطلب یہ ہے کہ غیر مسلموں میں زیادہ شق کا رواج ہے اور مسلمان زیادہ تر لحد بناتے ہیں۔ (واللہ اعلم)