شعب الایمان — حدیث نمبر 8216
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اٹھاونویں شاخ: غلاموں کے ساتھ حسنِ سلوک کا باب۔
الثامن والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الإحسان إلى المماليك
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا مُوسَى ، وَأَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ - [ حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ زِيَادٍ الْقُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا فَرْقَدٌ السَّبَخِيُّ ] ، عَنْ مُرَّةَ الطَّيِّبِ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَيِّءُ الْمَلَكَةِ " .
وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ عَبْدَانَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
وَرَوَاهُ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَيِّءُ الْمَلَكَةِ ، مَلْعُونٌ مَنْ ضَارَّ مُسْلِمًا أَوْ مَاكَرَهْ " .سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ماتحتوں کے ساتھ برا سلوک کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔“
ابن عبدان کی روایت میں ہے کہ انہوں نے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے) کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔“
اور اسے جابر جعفی نے شعبی رحمہ اللہ سے، انہوں نے مرہ ہمدانی سے، انہوں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ماتحتوں کے ساتھ برا سلوک کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا، اور ملعون ہے وہ شخص جو کسی مسلمان کو نقصان پہنچائے یا اس کے ساتھ مکر کرے۔“
(یہاں سند میں «ح» (تحویلِ سند) آئی ہے۔)
• موسى هو ابن إسماعيل المنقري أبو سلمة التبوذكي.
• أبو الوليد الطيالسي هو هشام بن عبد الملك.
• همام هو ابن يحيى بن دينار العوذي.
• عبد الله بن أبي سعيد لم أقف على من ترجمه، تقدموا.
• محمد بن سعيد بن زياد القرشي أبو سعيد المصري الأثرم سكن بغداد (م ٢٣١ هـ). قال أبو حاتم: هو منكر الحديث، مضطرب الحديث ضعيف، كان عفان اتكأ عليه، وضعفه أبو زرعة وقال ابن عدي: أراه يكذب، لا أعرف له رواية. راجع "تاريخ بغداد" (٥/ ٣٠٥ - ٣٠٦)، "الجرح والتعديل" (٧/ ٢٦٤ - ٢٦٥)، "الميزان" (٣/ ٥٦٤)، "اللسان" (٥/ ١٧٦)، "الكامل" (٦/ ٢٢٩٣).
تشریح، فوائد و مسائل
ابوبکر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جو خادموں کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے۔" [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1946]
نوٹ:
(سندمیں فرقد سبخی ضعیف راوی ہیں)
ابوبکر صدیق رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " دھوکہ باز، احسان جتانے والا اور بخیل جنت میں نہیں داخل ہوں گے۔" [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1963]
نوٹ:
(سند میں صدقہ بن موسیٰ، اور فرقد سبخی دونوں ضعیف ہیں)
«وعن ابي بكر الصديق رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: لا يدخل الجنة خب ولا بخيل ولا سيء الملكة اخرجه الترمذي وفرقه حديثين وفي إسناده ضعف»
" ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں دھوکے باز داخل نہیں ہو گا نہ بخیل اور نہ ہی وہ جو مالک ہونے میں برا ہے۔ " اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے دو علیحدہ علیحدہ حدیثوں میں بیان کیا ہے اور اس کی اسناد میں ضعف ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع: 1303]
«ضعيف»
[ترمذي 1963] میں ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی علیہ وسلم نے فرمایا: «لا يدخل الجنة خب ولا منان ولا بخيل» "جنت میں دھوکے باز داخل نہیں ہو گا نہ احسان جتلانے والا اور نہ ہی بخیل۔ " دیکھئے: ضعیف ترمذی للالبانی [330]
اور ترمذی [1946] میں ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لا يدخل الجنة سيء الملكة» "مالک ہونے میں برا شخص جنت میں نہیں جائے گا۔" دیکھئے: ضعیف ترمذی [336] اور دیکھئے تحفتہ الاشراف [5/305'304]
یہ حدیث ضعیف ہے کیونکہ اس کی دونوں روایتوں میں ایک راوی فرقد السبخی ہے جس کے متعلق حافظ نے فرمایا: «صدوق عابد لكنه لين الحديث كثير الخطا» [تقريب]
البتہ ان اعمال کی برائی میں دوسری کئی احادیث موجود ہیں۔
مفردات:
«خَبٌّ» خاء کے فتحہ کے ساتھ دھوکے باز «سَيِّيُ الْمَلَكَةِ اَلْمَلَكَةُ مَلَكَ يَمْلَكُ» کا مصدر ہے۔ وہ شخص جو مالک ہونے میں برا ہے یعنی جو غلام یا جانور اس کی ملکیت میں ہیں ان سے برا سلوک کرتا ہے ان کی استطاعت سے زیادہ کام لیتا ہے انہیں بے جا مارتا پیٹتا ہے اور ان کے آرام خوراک اور علاج کا خیال نہیں کرتا۔
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ دھوکہ باز، بخیل اور بدخلق آدمی جنت میں داخل نہیں ہو گا۔ " ترمذی نے اس کو روایت کیا ہے اور اس نے اسے دو احادیث کی صورت میں الگ الگ بیان کیا ہے اور اس کی سند میں ضعف ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1303»
«أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في البخل، حديث:1963 وقال: حسن غريب.* صدقة وفرقد ضعيفان.»
تشریح: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم دھوکا دینے‘ بخل کرنے اور برے اخلاق کی مذمت اور قباحت کتاب و سنت کے دیگر دلائل سے واضح ہے۔
بنابریں ان اعمال قبیحہ سے اجتناب ضروری ہے۔