شعب الایمان — حدیث نمبر 8210

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اٹھاونویں شاخ: غلاموں کے ساتھ حسنِ سلوک کا باب۔

الثامن والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الإحسان إلى المماليك

حدیث نمبر: 8210
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ ابْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، أَبِي عُمَرَ ، قَالَ : أَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ وَقَدْ أَعْتَقَ مَمْلُوكًا لَهُ ، فَأَخَذَ عُودًا ، قَالَ : مَا لِي فِيهِ مِنَ الْأَجْرِ مَا يُسَاوِي هَذَا ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ لَطَمَ مَمْلُوكَهُ أَوْ ضَرَبَهُ حَدًّا لَمْ يَأْتِهِ ، فَكَفَّارَتُهُ أَنْ يُعْتِقَهُ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنْ أَبِي كَامِلٍ ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ .
ترجمہ

زاذان ابو عمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، انہوں نے اپنا ایک غلام آزاد کیا تھا، پھر انہوں نے ایک تنکا اٹھایا اور فرمایا: ”اس (آزاد کرنے) میں میرے لیے اس تنکے کے برابر بھی اجر نہیں، (کیونکہ یہ کفارہ ہے)، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جس نے اپنے غلام کو تھپڑ مارا یا اسے ایسی سزا دی جس کا وہ مستحق نہ تھا، تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے آزاد کر دے۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ابو کامل رحمہ اللہ کے واسطے سے ابو عوانہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثامن والخمسون من شعب الايمان وهو باب في الاحسان الى المماليك / حدیث: 8210
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8572
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 5168) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (1657), َدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو كَامِلٍ،قَالَ: (سنن أبي داود 5168) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن والحديث صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن والحديث صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 78) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 1657 | سنن ابي داود: 5168 | رياض الصالحين: 1605
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن أبي بكر هو ابن علي بن عطاء بن مقدم الثقفي المقدمي.
• أبو عوانة هو الوضاح بن عبد الله اليشكري الواسطي.
• فراس هو ابن يحيى الهمداني، صدوق، ربما وهم.
• أبو صالح هو السمان ذكوان، تقدموا.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 1657 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
ابو عمر زاذان بیان کرتے ہیں، میں ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، اور وہ ایک غلام آزاد کر چکے تھے، تو انہوں نے زمین سے ایک تنکا یا کوئی چیز لی اور کہا، اس غلام کی آزادی میں اس کے برابر بھی اجر و ثواب نہیں ہے، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے اپنے غلام کو تھپڑ مارا یا پیٹا، تو اس کا کفارہ اس کو آزاد کرنا ہے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:4298]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ غلاموں کے ساتھ حسن سلوک اور ملائمت سے پیش آنا چاہیے، اور معمولی فروگزاشت پر انہیں مارنا پیٹنا اور دکھ اور اذیت سے دوچار کرنا درست نہیں ہے، اور اگر کوئی آقا اپنے مملوک پر ظلم و زیادتی کرتا ہے، تو اس کے لیے پسندیدہ طرز عمل یہی ہے کہ وہ اس کو آزاد کر دے، تاکہ اس کے ظلم و زیادتی کا ازالہ ہو جائے، لیکن بالاتفاق آزاد کرنا فرض نہیں ہے، ایک بہترین طریقہ ہے، ہاں، اگر اس نے غلام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، اس کا کوئی عضو کاٹ دیا ہے، یا جلا دیا ہے، یا بے کار کر دیا ہے، تو پھر امام مالک اور امام لیث کے نزدیک آزاد کرنا فرض ہو گا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4298 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5168 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´غلام اور لونڈی کے حقوق کا بیان۔`
زاذان کہتے ہیں کہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، آپ نے اپنا ایک غلام آزاد کیا تھا، آپ نے زمین سے ایک لکڑی یا کوئی (معمولی) چیز لی اور کہا: اس میں مجھے اس لکڑی بھر بھی ثواب نہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اپنے غلام کو تھپڑ لگائے یا اسے مارے تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ اس کو آزاد کر دے۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5168]
فوائد ومسائل:
اسلام نے انسانی معاشرے میں صدیوں میں رائج غلامی کےنظام کو بڑی دقیق حکمت سے ختم کیا ہے کہ موقع بموقع ہوجانے والی غلطیوں میں غلاموں کے آذاد کرنے کو ان کا کفارہ قرار دیا ہے۔
چنانچہ اہل ایمان نے اس انداز سے غلاموں کو آزاد کرنا اپنا معمول بنا لیا۔
اور انہیں آزاد کیا کہ اب یہ صنف تقریباً ناپید ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5168 سے ماخوذ ہے۔