شعب الایمان — حدیث نمبر 8186
باب: فصل: حسنِ اخلاق کے لیے اللہ عزوجل سے دعا اور سوال کرنا۔
فصل في الدعاء والمسألة من الله عز وجل على حسن الخلق
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ إِسْحَاقُ بْنُ أَحْمَدَ الْكَاذِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو ، وَعَبْدُ الصَّمَدِ ، قَالَا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَلِيلِ ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ قَالَتْ : بَاتَ أَبُو الدَّرْدَاءِ لَيْلَةً يُصَلِّي ، فَجَعَلَ يَبْكِي وَهُوَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِي فَأَحْسِنْ خُلُقِي ، حَتَّى أَصْبَحَ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ ، مَا كَانَ دُعَاؤُكَ مُنْذُ اللَّيْلَةِ إِلَّا فِي حُسْنِ الْخُلُقِ ، فَقَالَ : يَا أُمَّ الدَّرْدَاءِ ، إِنَّ الْعَبْدَ الْمُسْلِمَ يَحْسُنُ خُلُقُهُ حَتَّى يُدْخِلَهُ حُسْنُ خُلُقِهِ الْجَنَّةَ ، وَيُسِيءُ خُلُقُهُ حَتَّى يُدْخِلَهُ سُوءُ خُلُقِهِ النَّارَ ، وَإِنَّ الْعَبْدَ الْمُسْلِمَ لِيُغْفَرُ لَهُ وَهُوَ نَائِمٌ ، قَالَتْ : فَقُلْتُ : كَيْفَ ذَلِكَ يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ ؟ قَالَ : يَقُومُ أَخُوهُ مِنَ اللَّيْلِ فَيَتَهَجَّدُ فَيَدْعُو اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ ، فَيَسْتَجِيبُ لَهُ ، وَيَدْعُو لِأَخِيهِ فَيَسْتَجِيبُ لَهُ فِيهِ .ام الدرداء رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے ایک رات نماز پڑھتے ہوئے گزاری، اور وہ روتے جاتے اور یہ کہتے جاتے تھے: «اللَّهُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِي فَأَحْسِنْ خُلُقِي» ”اے اللہ! تو نے میری صورت اچھی بنائی ہے، تو میرے اخلاق بھی اچھے کر دے۔“ یہاں تک کہ صبح ہو گئی۔ میں نے کہا: ”اے ابو الدرداء! آج رات آپ کی دعا حسنِ اخلاق ہی کے بارے میں رہی؟“ انہوں نے فرمایا: ”اے ام الدرداء! مسلمان بندے کے اخلاق اچھے ہوتے چلے جاتے ہیں، یہاں تک کہ اس کا حسنِ اخلاق اسے جنت میں داخل کر دیتا ہے، اور (دوسرا) بندہ برے اخلاق اختیار کرتا چلا جاتا ہے، یہاں تک کہ اس کی بد اخلاقی اسے جہنم میں داخل کر دیتی ہے۔ اور بلاشبہ مسلمان بندے کی مغفرت اس حال میں کر دی جاتی ہے کہ وہ سو رہا ہوتا ہے۔“ ام الدرداء کہتی ہیں: میں نے کہا: ”اے ابو الدرداء! یہ کیسے؟“ انہوں نے فرمایا: ”اس کا (دینی) بھائی رات کو اٹھ کر تہجد پڑھتا ہے اور اللہ عزوجل سے دعا کرتا ہے تو اللہ اس کی دعا قبول فرماتا ہے، اور وہ اپنے بھائی کے لیے بھی دعا کرتا ہے تو اس کے حق میں بھی اللہ اس کی دعا قبول فرما لیتا ہے۔“
• عبد الصمد هو ابن عبد الوارث.
• عبد الجليل بن عطية القيسى أبو صالح البصري. صدوق يهم، من السابعة (بخ د س).
• شهر هو ابن حوشب الأشعري الشامي، صدوق كثير الإرسال والأوهام.