شعب الایمان — حدیث نمبر 8153
باب: فصل: بردباری، سنجیدگی اور تمام کاموں میں نرمی۔
فصل في الحلم والتؤدة والرفق في الأمور كلها
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَالِدِيُّ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَصْرٍ الْمَنْصُورِيُّ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : نَظَرَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَدْهَمَ إِلَى رَجُلٍ يُكَلِّمُ رَجُلًا ، فَغَضِبَ حَتَّى تَكَلَّمَ بِكَلَامٍ قَبِيحٍ ، قَالَ : فَقَالَ لَهُ : يَا هَذَا اتَّقِ اللَّهَ ، وَعَلَيْكَ بِالصَّمْتِ وَالْحِلْمِ وَالْكَظْمِ ، قَالَ : فَأَمْسَكَ ، ثُمَّ قَالَ لَهُ : بَلَغَنِي أَنَّ الْأَحْنَفَ بْنَ قَيْسٍ ، قَالَ : كُنَّا نَخْتَلِفُ إِلَى قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ نَتَعَلَّمُ الْحِلْمَ ، كَمَا نَخْتَلِفُ إِلَى الْعُلَمَاءِ نَتَعَلَّمُ الْعِلْمَ ، قَالَ : فَقَالَ لَهُ : لَا أَعُودُ .ابراہیم بن بشار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امام ابراہیم بن ادہم رحمہ اللہ نے ایک آدمی کو دوسرے آدمی سے بات کرتے دیکھا کہ وہ غصے میں آ گیا یہاں تک کہ اس نے بُری بات کہہ دی۔ تو انہوں نے اس سے کہا: ”اے شخص! اللہ سے ڈرو، اور خاموشی، بردباری اور غصہ پی جانے کو اپنے اوپر لازم کر لو۔“ راوی کہتے ہیں: وہ رک گیا، پھر ابراہیم بن ادہم رحمہ اللہ نے اس سے کہا: ”مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ احنف بن قیس رحمہ اللہ نے کہا: ”ہم قیس بن عاصم کے پاس آیا جایا کرتے تھے تاکہ بردباری سیکھیں، جس طرح ہم علماء کے پاس آتے جاتے ہیں تاکہ علم سیکھیں۔“ راوی کہتے ہیں: اس پر اس آدمی نے ان سے کہا: ”میں آئندہ ایسا نہیں کروں گا۔“
• إبراهيم بن بشار هو الخراساني صاحب إبراهيم بن أدهم.