شعب الایمان — حدیث نمبر 8124

باب: فصل: بردباری، سنجیدگی اور تمام کاموں میں نرمی۔

فصل في الحلم والتؤدة والرفق في الأمور كلها

حدیث نمبر: 8124
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ الْمُزَّمِّلِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا نَصْرِ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ ، يَقُولُ : وَرَدَ صَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنَ الْبَصْرَةِ ، فَسَأَلَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، وَكَانَ عَلَى خِلَافَتِهِ بِهَا ، فَقَالَ صَعْصَعَةُ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنْهُ آخُذٌ بِثَلَاثٍ ، وَتَارِكٌ لِثَلَاثٍ : آخُذٌ بِقُلُوبِ الرِّجَالِ إِذَا حَدَّثَ ، وَبِحُسْنِ الِاسْتِمَاعِ إِذَا حُدِّثَ ، وَبِأَيْسَرِ الْأُمُورِ إِذَا خُولِفَ ، تَارِكٌ لِلْمِرَاءِ ، وَتَارِكٌ لِمُقَارَبَةِ اللَّئِيمِ ، وَتَارِكٌ لِمَا يُعْتَذَرُ مِنْهُ .
ترجمہ

ابو نصر بن ابی ربیعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: صعصعہ بن صوحان رحمہ اللہ بصرہ سے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے ان سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں پوچھا، وہ اس وقت بصرہ میں آپ کی طرف سے نائب (عامل) تھے۔ تو صعصعہ رحمہ اللہ نے کہا: ”اے امیر المومنین! وہ تین باتوں کو اختیار کرنے والے اور تین باتوں کو چھوڑنے والے ہیں: جب وہ بات کرتے ہیں تو لوگوں کے دلوں کو (اپنی طرف) پکڑ لیتے ہیں، جب ان سے بات کی جائے تو خوب توجہ سے سنتے ہیں، اور جب ان سے اختلاف کیا جائے تو آسان ترین معاملہ اختیار کرتے ہیں؛ اور وہ جھگڑے کو چھوڑنے والے ہیں، کمینے شخص کی قربت کو چھوڑنے والے ہیں، اور ہر ایسی بات کو چھوڑنے والے ہیں جس پر عذر پیش کرنا پڑے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق / حدیث: 8124
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8483
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو بكر بن المؤمل هو محمد بن المؤمل بن الحسن بن عيسى.
• أبو نصر بن أبي ربيعة لم أظفر له بترجمة.
• صعصعة بن صوحان العبدي نزيل الكوفة. تابعي كبير مخضرم فصيح، ثقة (س د). لم أجد هذا الأثر، وفيه انقطاع بين أبي نصر بن أبي ربيعة وبين صعصعة.