شعب الایمان — حدیث نمبر 8059

باب: فصل: بردباری، سنجیدگی اور تمام کاموں میں نرمی۔

فصل في الحلم والتؤدة والرفق في الأمور كلها

حدیث نمبر: 8059
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هِلَالٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ يُحْرَمَ الرِّفْقَ يُحْرَمِ الْخَيْرَ أَوْ مَنْ حْرَمَ الرِّفْقَ حُرِمَ الْخَيْرَ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى .
ترجمہ

سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص نرمی سے محروم کر دیا گیا وہ بھلائی سے محروم کر دیا گیا، یا (فرمایا) جسے نرمی سے محروم کیا گیا اسے بھلائی سے محروم کیا گیا۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے یحییٰ بن یحییٰ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق / حدیث: 8059
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8417
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 4809) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (2592) (سنن أبي داود 4809) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 9) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2592 | سنن ابي داود: 4809 | سنن ابن ماجه: 3687

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3687 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´نرمی اور ملائمیت کا بیان۔`
جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص نرمی (کی خصلت) سے محروم کر دیا جاتا ہے، وہ ہر بھلائی سے محروم کر دیا جاتا ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3687]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
سخت طبیعت والا شخص لوگوں کی محبت حاصل نہیں کر سکتا جس کی وجہ سے وہ بہت سے دنیوی فوائد سے محروم ہو جاتا ہے۔
اور بد اخلاق شخص اللہ کو بھی پسند نہیں، اس لیے وہ آخرت کے فوائد سے بھی محروم رہ جاتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3687 سے ماخوذ ہے۔