شعب الایمان — حدیث نمبر 8053
باب: فصل: بردباری، سنجیدگی اور تمام کاموں میں نرمی۔
فصل في الحلم والتؤدة والرفق في الأمور كلها
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ ، حَدَّثَنَا مَطَرٌ الْأَعْنَقُ ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ أَبَانَ بِنْتُ الْوَازِعِ ، عَنْ أَبِيهَا ، وَكَانَ مَعَ الْأَشَجِّ الَّذِي قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لِلْأَشَجِّ : " إِنَّ فِيكَ لَخَصْلَتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولُهُ " ، قَالَ : وَمَا هُمَا ؟ قَالَ : " الْحِلْمُ ، وَالْأَنَاةُ " قَالَ : أَشَيْءٌ اسْتَفَدْتُهُ ، أَمْ شَيْءٌ جُبِلْتُ عَلَيْهِ ؟ قَالَ : " بَلْ شَيْءٌ جُبِلْتَ عَلَيْهِ " فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى مَا أَحَبَّ .
كَذَا قَالَ ، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ ، عَنْ مَطَرٍ ، فَقَالَ : عَنْ أُمِّ أَبَانَ بِنْتِ وَازِعِ بْنِ زَارِعٍ ، عَنْ جَدِّهَا زَارِعٍ ، وَكَانَ فِي وَفْدِ عَبْدِ قَيْسٍ . . . فَذَكَرَهُ .
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي " كِتَابِ السُّنَنِ " ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ مَطَرٍ هَكَذَا بِمَعْنَاهُ .سیدنا وازع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اور وہ اس اشج کے ساتھ تھے جو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، کہ آپ ﷺ نے اشج سے فرمایا: ”بے شک تم میں دو خصلتیں ایسی ہیں جنہیں اللہ عزوجل اور اس کا رسول ﷺ پسند کرتے ہیں۔“ انہوں نے پوچھا: ”وہ کون سی ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بردباری اور تحمل۔“ انہوں نے عرض کیا: ”کیا یہ ایسی چیز ہے جو میں نے (بعد میں) حاصل کی ہے یا ایسی جس پر مجھے پیدا کیا گیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ ایسی چیز ہے جس پر تمہیں پیدا کیا گیا ہے۔“ تو انہوں نے کہا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى مَا أَحَبَّ» ”تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے اس (خصلت) پر پیدا کیا جو اسے پسند ہے۔“
اسی طرح انہوں نے کہا ہے، جبکہ ان کے علاوہ دوسرے نے مطر سے اسے یوں روایت کیا ہے: ام ابان بنت وازع بن زارع سے، وہ اپنے دادا زارع رضی اللہ عنہ سے، اور وہ وفد عبدالقیس میں شامل تھے... پھر انہوں نے (حدیث) ذکر کی۔
اور اسے امام ابوداود رحمہ اللہ نے ”کتاب السنن“ میں محمد بن عیسیٰ سے، انہوں نے مطر سے اسی طرح اسی مفہوم کے ساتھ روایت کیا ہے۔
• مطر بن عبد الرحمن العبدي الأعنق أبو عبد الرحمن البصري، صدوق، من السابعة (بخ د).
• أم أبان بنت الوازع بن الزارع. عقبولة، من الرابعة (سي)، إي عند المتابعة.
• وأبوها الوازع بن زارع العبري البصري، ذكره ابن أبي حاتم في "الجرح والتعديل" (٩/ ٣٩) بدوفى ذكر حاله. وانظر "الإصابة" (٣/ ٥٩١). وقال المنذرى: وأخرج هذا لحديث أيو القاسم البغوي في "معجم الصحابة" وقال: ولا أعلم للزارع غيره وذكر أبو عمر النمرى أن كنيته أبو الوازع، وأن له إبنا يسمى الزارع وبه كان يكنى أيضًا، وأن حديثه عند البصريين وأن حديثه هذا حسن.