شعب الایمان — حدیث نمبر 803
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ السُّكَّرِيُّ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ الْعُرَنِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَرَأَى نَاسًا يَكْشِرُونَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ أَكْثَرْتُمْ ذِكْرَ هَاذِمِ اللَّذَّاتِ فَإِنَّهُ يُشْغِلُكُمْ عَنْ مَا أَرَى وَأَكْثِرُوا ذِكْرَ هَاذِمِ اللَّذَّاتِ الْمَوْتِ فَإِنَّهُ لَمْ يَأْتِ عَلَى الْقَبْرِ يَوْمٌ إِلَّا وَهُوَ يَقُولُ : أَنَا بَيْتُ الْوَحْدَةِ وَالْغُرْبَةِ ، أَنَا بَيْتُ التُّرَابِ ، أَنَا بَيْتُ الدُّودِ " .سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں داخل ہوئے تو کچھ لوگوں کو دانت نکالے ہنستے ہوئے دیکھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم لذتوں کو ختم کر دینے والی چیز کو کثرت سے یاد کرتے تو وہ تمہیں اس چیز سے غافل کر دیتی جو میں (تمہارے اندر) دیکھ رہا ہوں۔ لذتوں کو ختم کر دینے والی چیز یعنی موت کو کثرت سے یاد کیا کرو، کیونکہ قبر پر کوئی دن ایسا نہیں گزرتا مگر وہ یہ کہتی ہے: ’میں تنہائی اور غربت کا گھر ہوں، میں مٹی کا گھر ہوں، میں کیڑوں کا گھر ہوں۔‘“
• محمد بن المغرة السكرى. ذكره الذهبي في "الميزان" (٤/ ٤٦) وقال: السليماني: فيه نظر.
• القاسم بن الحكم بن كثير، العرني (بضم ألمهملة وفتح الراء بعدها نون)، ابو أحمد الكوفي (م ٢٠٨ هـ). قاضي همدان. صدوق فيه لين. من التاسعة (بخ ت).
• عبيد الله بن الوليد الوصافي، أبو إسماعيل، الكوفي العجلي، ضعيف من السادسة (بخ ت ق). . وعطية هو ابن سعد العوفي ضعيف مرّ.
تشریح، فوائد و مسائل
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مصلی پر تشریف لائے اور دیکھا کہ لوگ ہنس رہے ہیں، آپ نے فرمایا: " آگاہ رہو! اگر تم لوگ لذتوں کو ختم کر دینے والی چیز کو یاد رکھتے تو تم اپنی ان حرکتوں سے باز رہتے، سو لذتوں کو ختم کر دینے والی موت کا ذکر کثرت سے کرو، اس لیے کہ قبر روزانہ بولتی ہے اور کہتی ہے: میں غربت کا گھر ہوں، میں تنہائی کا گھر ہوں، میں مٹی کا گھر ہوں، اور میں کیڑے مکوڑوں کا گھر ہوں، پھر جب مومن بندے کو دفن کیا جاتا ہے تو قبر اسے مرحبا (خوش آمدید) کہتی ہے اور مبارک باد دیتی ہے اور کہتی ہے: بیشک تو میرے نزدیک ان میں سب سے زیاد۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2460]
نوٹ:
(سند میں عبید اللہ وصافی اور عطیہ عوفی دونوں ضعیف راوی ہیں)
«. . . عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «يُسَلط عَلَى الْكَافِرِ فِي قَبْرِهِ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ تِنِّينًا تنهشه وتلدغه حَتَّى تقوم السَّاعَة وَلَو أَنَّ تِنِّينًا مِنْهَا نَفَخَ -[49]- فِي الْأَرْضِ مَا أَنْبَتَتْ خَضِرًا» . رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ نَحْوَهُ وَقَالَ: «سَبْعُونَ بدل تِسْعَة وَتسْعُونَ» . . .»
". . . سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "کافر پر اس کی قبر میں ننانوے اژدہے (سانپ) مقرر کر دیئے جاتے ہیں۔ جو اس کو قیامت تک کاٹتے اور ڈستے رہتے ہیں۔ اگر ان اژدھوں میں سے کوئی ایک اژدہا زمین میں پھنکار مار دے، تو زمین کبھی کوئی سبزہ نہ اگا سکے۔" اس حدیث کو دارمی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ننانوے کے بدلے ستر کا لفظ کہا ہے۔ اس میں کوئی تناقض نہیں ہے یا تو اس سے کثرت مراد ہے یا مختلف لوگوں کے لیے ہے، کسی کے لیے نناوے اور کسی کے لیے ستر۔ . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 134]
حسن ہے۔
◈ دارمی والی سند میں دراج راوی ہیں جو صدوق حسن الحدیث ہیں، لیکن ابوالہیثم سے ان کی روایت ضعیف ہوتی ہے۔ دیکھئے: [تقريب التهذيب: 1824، و سنن الترمذي: 2033 بتحقيقي]
◈ اور یہ روایت دراج نے ابوالہثیم سے بیان کر رکھی ہے، لہٰذا یہ سند ضعیف ہے۔
ترمذی والی سند میں عبیداللہ بن الولید اور عطیہ العوفی دونوں ضعیف ہے۔
تنبیہ:
دراج کی ابو الہیثم سے روایت ضعیف نہیں بلکہ حسن ہوتی ہے۔ دیکھئے: [اضواء المصابيح فى تحقيق مشكاة المصابيح ح: 222]
لہٰذا دارمی والی روایت حسن لذاتہ ہے۔ «والحمد لله عليٰ اصلاح ذلك»