شعب الایمان — حدیث نمبر 7962
باب: فصل: غصہ ترک کرنا، غصہ پی جانا اور قدرت کے باوجود معاف کرنا۔
فصل في ترك الغضب ، وفي كظم الغيظ ، والعفو عند القدرة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْمُقْرِئُ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْخَضِرُ بْنُ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، قَالَ : اشْتَرَى رَجُلٌ تِبْنًا بِالْمَدَائِنِ فَمَرَّ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ بِالْمَدَائِنِ وَهُوَ أَمِيرٌ ، فَحَسِبَ سَلْمَانَ عِلْجًا . فَقَالَ : يَا فُلَانُ تَعَالَ ، فَجَاءَ سَلْمَانُ ، فَقَالَ : احْمِلْ ، فَحَمَلَهُ فَمَضَى بِهِ ، فَجَعَلَ يَتَلَقَّاهُ النَّاسُ أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ نَحْمِلُ عَلَيْهِ ، فَقَالَ الرَّجُلُ : ثَكَلَتْنِي أُمِّي وَعَدِمَتْنِي ، لَمْ أَجِدْ أَحَدًا أُسَخِّرُهُ إِلَّا الْأَمِيرَ ، قَالَ : فَجَعَلَ يَعْتَذِرُ عَلَيْهِ ، وَيَقُولُ : أَبَا عَبْدِ اللَّهِ لَمْ أَعْرِفْكَ - رَحِمَكَ اللَّهُ - قَالَ : انْطَلِقْ ، وَانْطَلَقَ بِهِ حَتَّى بَلَغَ بِهِ مَنْزِلَهُ ، ثُمَّ دَعَاهُ ، فَقَالَ : لَا تُسَخِّرْ بَعْدِي أَحَدًا أَبَدًا .ثابت بنانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے مدائن میں بھوسا خریدا، اتنے میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ جو اس وقت وہاں کے امیر تھے، مدائن میں سے گزرے، تو اس آدمی نے انہیں کوئی عجمی مزدور سمجھ لیا اور کہا: ”اے فلاں! ادھر آؤ۔“ چنانچہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ آ گئے، اس نے کہا: ”اسے اٹھاؤ۔“ انہوں نے اسے اٹھا لیا اور اسے لے کر چل پڑے۔ لوگ ان سے ملنے لگے اور کہنے لگے: ”اللہ امیر کی اصلاح فرمائے! ہم اسے اٹھا لیتے ہیں۔“ تو اس آدمی نے کہا: ”میری ماں مجھے گم پائے اور مجھ سے محروم ہو جائے! مجھے بیگار میں لگانے کے لیے امیر کے سوا کوئی اور نہ ملا!“ راوی کہتے ہیں: پھر وہ ان سے معذرت کرنے لگا اور کہنے لگا: ”اے ابو عبداللہ! اللہ آپ پر رحم فرمائے، میں آپ کو پہچان نہ سکا۔“ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”چلو۔“ اور اسے لے کر چلتے رہے یہاں تک کہ اس کے گھر تک پہنچا دیا، پھر اسے بلایا اور فرمایا: ”میرے بعد کبھی کسی سے بیگار نہ لینا۔“
• الخضر بن أبان هو الهاشمي، ضعفه الحاكم وغيره وتكلم فيه الدارقطني.
• سيار هو ابن حاتم العنزي.
• جعفر هو ابن سليمان الضبعي، تقدما. وهذا الخبر ذكره ابن الجوزي في "صفة الصفوة" (١/ ٥٤٢ - ٥٤٣) عن ثابت البناني، وأورده الذهبي في "السير" (١/ ٥٤٦)، وابن عساكر في "تهذيب تاريخ دمشق الكبير" (٦/ ٢٠٧) وابن سعد في "الطبقات" (٤/ ٨٨) من طريق جرير بن حازم عن رجل من بني عبس بنحوه.