شعب الایمان — حدیث نمبر 795
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ قَالَ : اتَّخَذَ دَاوُدُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِرَاشًا حَشْوُهُ رَمَادٌ فَاضْطَجَعَ عَلَيْهِ ذَاتَ لَيْلَةٍ قَالَ : " فَبَكَى حَتَّى نَشَفَ الرَّمَادُ مَا نَشَفَ وَاسْتَنْقَعَ الْمَاءُ تَحْتَ جَنْبِهِ .
قَالَ : فَلَمَّا وَجَدَ الْمَاءَ تَحْتَ جَنْبِهِ دَخَلَهُ مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ فَقَالَ : هَذِهِ خَطِيئَةٌ أُخْرَى قَالَ : فَخَرَجَ إِلَى الْجَبَلِ يَتَعَبَّدُ فِيهِ حَتَّى كَادَ يَعْرَى فَرَجَعَ " .امام ہشام بن حسان رحمہ اللہ نے بیان کیا: داود صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بستر بنایا جس کا بھراؤ راکھ کا تھا، پھر ایک رات اس پر لیٹے اور ”اتنا روئے کہ راکھ نے جتنا پانی جذب کرنا تھا کر لیا اور ان کے پہلو کے نیچے پانی جمع ہو گیا۔
راوی کہتے ہیں: پھر جب انہوں نے اپنے پہلو کے نیچے پانی پایا تو اس سے ان کے دل میں کچھ (خیال) آیا اور فرمایا: ”یہ ایک اور خطا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ وہ پہاڑ کی طرف نکل گئے، وہاں عبادت کرتے رہے یہاں تک کہ قریب تھا کہ برہنہ ہو جائیں، پھر واپس آئے۔“