شعب الایمان — حدیث نمبر 7942
باب: فصل: غصہ ترک کرنا، غصہ پی جانا اور قدرت کے باوجود معاف کرنا۔
فصل في ترك الغضب ، وفي كظم الغيظ ، والعفو عند القدرة
حدیث نمبر: 7942
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، قَالَ : كَانُوا يَقُولُونَ : إِنَّ الشَّيْطَانَ يَقُولُ : كَيْفَ يَغْلِبُنِي ابْنُ آدَمَ ، فَإِذَا رَضِيَ حَبَّبْتُ حَتَّى أَكُونَ فِي قَلْبِهِ ، وَإِذَا غَضِبَ طِرْتُ حَتَّى أَكُونَ فِي رَأْسِهِ " .ترجمہ
خیثمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ لوگ (سلف) کہا کرتے تھے: ”شیطان کہتا ہے: ابنِ آدم مجھ پر کیسے غالب آ سکتا ہے؟ جب وہ خوش ہوتا ہے تو میں اسے اپنا گرویدہ بنا لیتا ہوں یہاں تک کہ اس کے دل میں جا بیٹھتا ہوں، اور جب وہ غصے میں آتا ہے تو میں اڑ کر اس کے سر میں جا پہنچتا ہوں۔“