شعب الایمان — حدیث نمبر 7910
باب: فصل: تواضع، اور خود پسندی، شیخی، تکبر، فخر اور مدح سرائی ترک کرنا۔
فصل في التواضع ، وترك الزهو ، والصلف ، والخيلاء ، والفخر ، والمدح
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْخَطِيبُ بِمَرْوَ ، حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ دَالَانَ ، حَدَّثَنَا الْبَرْكُ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا وَهْبٍ ، يَقُولُ : سَأَلْتُ ابْنَ الْمُبَارَكِ : مَا الْكِبْرُ ؟ قَالَ : أَنْ تَزْدَرِيَ النَّاسَ ، قَالَ : وَسَأَلْتُهُ عَنِ الْعُجْبِ ؟ قَالَ : أَنْ تَرَى أَنَّ عِنْدَكَ شَيْئًا لَيْسَ عِنْدَ غَيْرِكَ ، قَالَ : وَلَا أَعْلَمُ فِي الْمُصَلِّينَ شَيْئًا شَرًّا مِنَ الْعُجْبِ .ابو وہب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام ابن مبارک رحمہ اللہ سے پوچھا: ”تکبر کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ کہ تم لوگوں کو حقیر سمجھو۔“ ابو وہب رحمہ اللہ کہتے ہیں: اور میں نے ان سے عُجب (خود پسندی) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ کہ تم یہ خیال کرو کہ تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے جو دوسروں کے پاس نہیں۔“ ابو وہب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ انہوں نے مزید فرمایا: ”میں نماز پڑھنے والوں میں عُجب سے بڑھ کر بری کوئی چیز نہیں جانتا۔“
• أحمد بن محمد بن العباس الخطيب لم أظفر له بترجمة.
• البرك: كذا يبدو في الأصل، و"ن" ولم أقف عليه من هو.
• أبو وهب هو محمد بن مزاحم المروزي، صدوق.