شعب الایمان — حدیث نمبر 788
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّوفِيُّ ، بِمَرْوَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سِنَانٍ الْهَرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ وَهَيْبِ بْنِ الْوَرْدِ قَالَ : فَقَدَ زَكَرِيَّا ابْنَهُ يَحْيَى ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَخَرَجَ يَلْتَمِسُهُ فَإِذَا هُوَ قَدِ احْتَفَرَ قَبْرًا فَأَقَامَ فِيهِ يَبْكِي عَلَى نَفْسِهِ فَقَالَ : " يَا بُنَيَّ أَنَا أَطْلُبُكَ مُنْذُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ، وَأَنْتَ فِي قَبْرٍ قَدِ احْتَفَرْتَهُ قَائِمٌ فِيهِ تَبْكِي ؟ قَالَ : يَا أَبَهْ أَلَسْتَ أَنْتَ أَخْبَرَتْنِي أَنَّ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ مَفَازَةً لَا يَقْطَعُهَا إِلَّا دُمُوعُ الْبَكَّائِينَ ؟ فَقَالَ : ابْكِ يَا بُنَيَّ فَبَكَيَا جَمِيعًا " .امام وہیب بن ورد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زکریا علیہ السلام نے تین دن تک اپنے بیٹے یحییٰ کو گم پایا، تو انہیں تلاش کرنے نکلے، دیکھا کہ انہوں نے ایک قبر کھود رکھی ہے اور اس میں کھڑے اپنے آپ پر رو رہے ہیں۔ زکریا علیہ السلام نے کہا: ”میرے بیٹے! میں تین دن سے تمہیں ڈھونڈ رہا ہوں اور تم اپنی کھودی ہوئی قبر میں کھڑے رو رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”ابا جان! کیا آپ ہی نے مجھے نہیں بتایا تھا کہ جنت اور جہنم کے درمیان ایک ایسا بیابان ہے جسے رونے والوں کے آنسوؤں کے سوا کوئی چیز عبور نہیں کرا سکتی؟“ تو زکریا علیہ السلام نے فرمایا: ”بیٹے! روؤ۔“ پھر دونوں مل کر رونے لگے۔
• محمد بن يونس هو الكديمي.
• عبد الله بن سنان الهروي (م ٢١٣ هـ). قال الذهبي: وثقه أبو داود وغيره. "الميزان" (٢/ ٤٣٧).
• وهيب بن الورد، أبو عثمان المكي. ثقة عابد. من كبار السابعة (م دت س). له ترجمة في "حلية الأولياء" (٨/ ١٤٠ - ١٥٠) وفيه هذا الخبر مختصرًا (٨/ ١٤٩).