شعب الایمان — حدیث نمبر 7850
باب: فصل: تواضع، اور خود پسندی، شیخی، تکبر، فخر اور مدح سرائی ترک کرنا۔
فصل في التواضع ، وترك الزهو ، والصلف ، والخيلاء ، والفخر ، والمدح
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ إِبْرَاهِيمُ الْوَرَّاقُ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالَ : وَزَعَمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَنْظَلَةَ بْنِ رَاهِبٍ : أَنَّهُ رَأَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ فِي السُّوقِ عَلَى رَأْسِهِ حُزْمَةٌ يَعْنِي مِنْ حَطَبٍ ، قَالَ : فَقُلْتُ لَهُ : أَلَيْسَ قَدْ أَوْسَعَ اللَّهُ عَلَيْكَ ؟ قَالَ : بَلَى ، وَلَكِنْ أَرَدْتُ أَنْ أَدْفَعَ الْكِبْرَ ، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ كِبْرٍ " .محمد بن قاسم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن حنظلہ بن راہب رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کو بازار میں دیکھا کہ ان کے سر پر ایک گٹھڑی تھی، یعنی لکڑیوں کی۔ وہ کہتے ہیں: میں نے ان سے کہا: ”کیا اللہ نے آپ کو وسعت (و خوشحالی) عطا نہیں فرمائی؟“ انہوں نے کہا: ”کیوں نہیں، لیکن میں نے چاہا کہ اپنے آپ سے تکبر کو دور کروں، اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہو۔“
• تمتام هو محمد بن غالب بن حرب الضبي.
• سلم بن إبراهيم الوراق أبو محمد البصري ضعيف، من التاسعة (د ق).
• محمد بن القاسم، ذكره ابن حبان في "الثقات" (٧/ ٣٨٦) وكذا البخاري وابن أبي حاتم ولم يبينوا حاله راجع "التاريخ الكبير" (١/ ١/١٩١) "الجرح والتعديل" (٨/ ٦٥).
تشریح، فوائد و مسائل
«. . . عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ، وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ، ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: أَخْرِجُوا مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ . . .»
". . . آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں داخل ہو جائیں گے۔ اللہ پاک فرمائے گا، جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر (بھی) ایمان ہو، اس کو بھی دوزخ سے نکال لو . . ." [صحيح البخاري/كِتَاب الْإِيمَانِ: 22]
اس حدیث سے صاف ظاہر ہوا کہ جس کسی کے دل میں ایمان کم سے کم ہو گا۔ کسی نہ کسی دن وہ مشیت ایزدی کے تحت اپنے گناہوں کی سزا بھگتنے کے بعد دوزخ سے نکال کر جنت میں داخل کیا جائے گا۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایمان پر نجات کا مدار تو ہے۔ مگر اللہ کے یہاں درجات اعمال ہی سے ملیں گے۔ جس قدر اعمال عمدہ اور نیک ہوں گے اس قدر اس کی عزت ہو گی۔
اس سے ظاہر ہوا کہ اعمال ایمان میں داخل ہیں اور یہ کہ کچھ لوگ ایمان میں ترقی یافتہ ہوتے ہیں۔ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان کا ایمان کمزور ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ بعض کے قلوب میں ایمان محض ایک رائی کے دانہ برابر ہوتا ہے۔ حدیث نبوی میں اس قدر وضاحت کے بعد بھی جو لوگ جملہ ایمان داروں کا ایمان یکساں مانتے ہیں اور کمی بیشی کے قائل نہیں ان کے اس قول کا خود اندازہ کر لینا چاہئیے۔
علامہ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «ووجه مطابقة هذاالحديث للترجمة ظاهر وارادبايراده الرد على المرجئة لما فيه من ضرر المعاصي مع الايمان وعلي المعتزلة فى ان المعاصي موجبة للخلود»
یعنی اس حدیث کی باب سے مطابقت ظاہر ہے اور حضرت مصنف رحمہ اللہ کا یہاں اس حدیث کے لانے سے مقصد مرجیہ کی تردید کرنا ہے۔ اس لیے کہ اس میں ایمان کے باوجود معاصی کا ضرر و نقصان بتلایا گیا ہے اور معتزلہ پر رد ہے جو کہتے ہیں کہ گنہگار لوگ دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے۔
«. . . عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ، وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ، ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: أَخْرِجُوا مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ . . .»
". . . آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں داخل ہو جائیں گے۔ اللہ پاک فرمائے گا، جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر (بھی) ایمان ہو، اس کو بھی دوزخ سے نکال لو . . ." [صحيح البخاري/كِتَاب الْإِيمَانِ/بَابُ تَفَاضُلِ أَهْلِ الإِيمَانِ فِي الأَعْمَالِ:: 22]
[116۔ البخاري فى: 2 كتاب الإيمان: 15 باب تفاصيل أهل الإيمان فى الأعمال، مسلم 184، ابن حبان 182]
لغوی توضیح:
«صَفْرَاء» زردی مائل۔
«مُلْتَوِيَة» پیچ در پیچ مڑا ہوا۔
فھم الحدیث:
درج بالا احادیث اس بات کا ثبوت ہیں کہ کبیرہ گناہوں کے مرتکب لوگ ہمیشہ جہنم میں نہیں رہیں گے بلکہ جتنا اللہ چاہے گا عذاب پا کر یا تو شفاعت کے ذریعے یا پھر اللہ کی رحمت سے جہنم سے نکال لئے جائیں گے۔ یہاں یہ یاد رہے کہ مشرک کو کبھی بھی جہنم سے نہیں نکالا جائے اور نہ ہی اسے کوئی شفاعت فائدہ دے گی۔ قرآن کریم میں کفار و مشرکین کے بارے میں ہے کہ: «فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ» [المدثر: 48]
"انہیں شفاعت کرنے والوں کی شفاعت فائدہ نہیں دے گی۔"
اور فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ میری شفاعت صرف اسے نصیب ہو گی جو اس حال میں مرا کہ اللہ کے ساتھ شرک نہیں کرتا تھا۔ [مسلم: كتاب الايمان: باب اختباء النبى دعوة الشفاعة لامته 199]
1۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے وہیب کی روایت بیان کرکے اس شک کو دور کردیا جو مالک کو ہوا، یعنی روایت میں ’’زندگی کی نہر‘‘ صحیح ہے۔
2۔
اس حدیث سے مرجیہ کی تردید مقصود ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ تصدیق کے بعد اعمال کی کوئی حیثیت نہیں۔
اگرواقعی ایسا ہے کہ اعمال کا کوئی اثر نہیں تو گناہگاروں کو اعمال بد کی وجہ سے جہنم میں کیوں دھکیلا گیا؟ اسی طرح خوارج کی تردید ہے۔
ان کا عقیدہ ہے کہ مرتکب کبیرہ ایمان سے خارج ہوجاتا ہے اور اس نے ہمیشہ دوزخ میں رہناہے۔
اگریہ مؤقف صحیح ہے تو حدیث کے مضمون کے مطابق اہل جہنم کو جہنم سے کیوں نکالا گیا؟(شرح الکرماني: 117/1)
3۔
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اہل ایمان میں دنیاوی اور اخروی اعتبارسے فرق مراتب ہوگا۔
دنیا میں ہم مشاہدہ کرتے ہیں کہ ایک شخص کو نیک اعمال کرنے کی توفیق ملتی ہے جبکہ دوسرا اس سے محروم رہتاہے،اخروی اعتبار سے اس طرح کہ جن کے اعمال اونچے درجے کے تھے وہ جہنم سے محفوظ رہ گئے اور جن کے اعمال میں کمی یا کوتاہی تھی انھیں جہنم کی ہوا کھلا کر اس سے نکال لیا جائے گا۔
پھر اس اخراج کے بھی مراتب ہوں گے۔
(الف)
اعمال جوارح کی وجہ سے۔
(ب)
اعمال قلب کی وجہ سے۔
(ج)
آثار ایمان اور انوار ایمان کی وجہ سے۔
(د)
نفس ایمان کی وجہ سے یہ آخری قسم ان لوگوں پر مشتمل ہوگی جن کے پاس عمل اور خیر کاادنیٰ حصہ بھی نہ ہوگا اور ایمان بھی اس قدر دھندلا ہو گا کہ سید الانبیاء علیہ السلام کی عمیق نظر بھی اس کو نہ دیکھ سکے گی۔
اللہ تعالیٰ خود ہی ان لوگوں کو نکالے گا۔
(صحیح مسلم، الإیمان، حدیث: 454(183)
)
4۔
اہل کفر پر عذاب انتقاماً ہوگا جبکہ اہل ایمان کو اس لیے جہنم میں ڈالا جائے گا تاکہ انھیں گناہوں کے میل کچیل سے صاف کیا جائے۔
اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ انھیں دنیا میں مصائب وآلام سے دوچار کیا جاتا ہے یا سکرات الموت کی تکالیف ان کی تطہیر کا باعث بنتی ہیں۔
اگر گناہ اس سے بھی زیادہ ہوں تو میدان حشر کی ہولناکیوں سے تدارک کیا جاتا ہے۔
اگرمعاصی اس سے بھی زیادہ ہوں تو دوزخ میں ڈال کر انھیں پاک کردیا جائے گا۔