شعب الایمان — حدیث نمبر 7839
باب: فصل: تواضع، اور خود پسندی، شیخی، تکبر، فخر اور مدح سرائی ترک کرنا۔
فصل في التواضع ، وترك الزهو ، والصلف ، والخيلاء ، والفخر ، والمدح
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَيُّوبَ الصِّبْغِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الْأُوَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا اسْتَكْبَرَ مَنْ أَكَلَ مَعَهُ خَادِمُهُ ، وَرَكِبَ الْحِمَارَ بِالْأَسْوَاقِ ، وَاعْتَقَلَ الشَّاةَ فَاحْتَلَبَهَا " .
وَرَوَى الْعُمَرِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بَرَاءَةٌ مِنَ الْكِبْرِ لَبُوسُ الصُّوفِ ، وَمُجَالَسَةُ فُقَرَاءِ الْمُؤْمِنِينَ ، وَرُكُوبُ الْحِمَارِ ، وَاعْتِقَالُ الْبَعِيرِ أَوْ قَالَ : الْعَنْزُ "سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص متکبر نہیں ہو سکتا جس کے ساتھ اس کا خادم کھانا کھائے، جو بازاروں میں گدھے پر سواری کرے، اور بکری کو باندھ کر اس کا دودھ دوہے۔“
اور عمری نے زید بن اسلم رحمہ اللہ سے، انہوں نے عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تکبر سے بری ہونے کی علامتیں یہ ہیں: اون کا لباس پہننا، غریب مومنوں کے ساتھ بیٹھنا، گدھے پر سواری کرنا، اور اونٹ کو باندھنا“ یا فرمایا: ”بکری کو باندھنا۔“
• عبد العزيز الأويسي هو ابن عبد الله بن يحيى بن عمرو بن أويس، ثقه.
• عبد العزيز بن محمد هو الدراوردي صدوق.
• محمد بن عمرو هو ابن علقمة الليثي صدوق له أوهام.
• أبو سلمة هو ابن عبد الرحمن بن عوف. تقدموا.