شعب الایمان — حدیث نمبر 7834
باب: فصل: تواضع، اور خود پسندی، شیخی، تکبر، فخر اور مدح سرائی ترک کرنا۔
فصل في التواضع ، وترك الزهو ، والصلف ، والخيلاء ، والفخر ، والمدح
حدیث نمبر: 7834
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ مِلْحَانَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عِيسَى الْخَيَّاطِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " الْمُتَكَبِّرُونَ يُحْشَرُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشْبَاهَ الذَّرِّ فِي صُوَرِ النَّاسِ ، يَعْلُوهُمْ كُلُّ صَغَارٍ ، ثُمَّ يُؤْمَرُ بِهِمْ إِلَى قَصْرٍ فِي جَهَنَّمَ يُقَالُ لَهُ : بُولَسَ ، فَيُسْجَنُونَ فِيهِ وَيُسْقَوْنَ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ ، مِنْ عُصَارَةِ أَهْلِ النَّارِ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تکبر کرنے والے قیامت کے دن انسانی صورتوں میں چھوٹی چیونٹیوں کی مانند اٹھائے جائیں گے، ہر طرف سے ذلت ان پر چھائی ہوگی، پھر انہیں جہنم کے ایک محل کی طرف لے جانے کا حکم دیا جائے گا جسے ”بولس“ کہا جاتا ہے، چنانچہ انہیں اس میں قید کر دیا جائے گا اور انہیں ”طینۃ الخبال“ (دوزخیوں کے نچوڑ یعنی ان کے زخموں کی پیپ اور بدبودار رطوبت) پلائی جائے گی۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الليث هو ابن سعد المصري.
• خالد هو ابن يزيد الجمحي المصري.
• عيسى بن أبي عيسى الخياط هو الغفاري أبو موسى المدني، متروك.
• الليث هو ابن سعد المصري.
• خالد هو ابن يزيد الجمحي المصري.
• عيسى بن أبي عيسى الخياط هو الغفاري أبو موسى المدني، متروك.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 609 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
609- سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: "قیامت کے دن تکبر کرنے والوں کو انسانوں کی شکل میں، چھوٹی چیونٹیوں کی شکل میں، کرکے زندہ کیا جاۓ گاہر چھوٹی چیز بھی ان سے بڑی ہوگی (یا ان کے اوپر سے گزر جاۓ گی) پھر انہیں ہانک کر جہنم میں موجود قید خانے کی طرف لے جایا جاۓ گا۔ جس کا نام "بولس" ہے ان پر لکڑیوں کی آگ غالب آجاۓ گی۔ اور انہیں "طینت الخبال" یعنی اہل جہنم (کے خون اور پیب وغیرہ) کا نچوڑ پلایا جاۓ گا۔ " [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:609]
فائدہ:
اس حدیث میں تکبر کی مذمت بیان کی گئی ہے، ہر وہ شخص متکبر ہے جو حق کوٹھکراتا ہے اور لوگوں کو حقیر سمجھتا ہے۔ متکبر کے لیے جہنم میں ایک جیل تیار کی گئی ہے جس کا نام بولس ہے، اللہ رب العالمین کسی انسان پر مہربانی کرتے ہوئے اپنا خاص کرم فرمادیں تو اسے بہت زیادہ عاجز بن جانا چاہیے، اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے، لیکن افسوس کہ اللہ تعالیٰ کے خصوصی انعام کے بعد وہ اللہ تعالیٰ ہی کی بغاوت پر اتر آتا ہے، اس کے نتیجے میں روز قیامت متکبر کو چیونٹی کی مثل جسم دیا جائے گا اور جہنم میں پھینک دیا جائے گا، اللہ تعالیٰ ہمیں تکبر سے محفوظ فرمائے آمین۔

درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 609 سے ماخوذ ہے۔