شعب الایمان — حدیث نمبر 7797

باب: فصل: تواضع، اور خود پسندی، شیخی، تکبر، فخر اور مدح سرائی ترک کرنا۔

فصل في التواضع ، وترك الزهو ، والصلف ، والخيلاء ، والفخر ، والمدح

حدیث نمبر: 7797
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : نَزَلْنَا الصِّفَاحَ ، فَإِذَا رَجُلٌ نَائِمٌ فِي ظِلِّ شَجَرَةٍ قَدْ أَدْرَكَتْهُ الشَّمْسُ ، فَأَمَرْتُ الْغُلَامَ يُظَلَّلُ عَلَيْهِ نِطَعًا ، حَتَّى اسْتَيْقَظَ ، فَإِذَا هُوَ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ ، قَالَ : فَحَيَّانِي وَحَيَّيْتُهُ ، فَقَالَ : " يَا جَرِيرُ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ [تَوَاضَعْ لِلَّهِ فِي الدُّنْيَا فَإِنَّهُ مَنْ تَوَاضَعَ لِلَّهِ فِي الدُّنْيَا رَفَعَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، يَا جَرِيرُ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ] تَدْرِي مَا الظُّلُمَاتُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ؟ قَالَ : قُلْتُ : لَا ، قَالَ : " هُوَ ظُلْمُ النَّاسِ بَيْنَهُمْ فِي الدُّنْيَا ، يَا جَرِيرُ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ لَوِ الْتَمَسْتَ فِي الْجَنَّةِ مِثْلَ هَذِهِ لَمْ تَجِدْهُ ، وَأَخَذَ عُودًا مِنَ الْأَرْضِ بَيْنَ أُصْبُعَيْهِ ، فَقُلْتُ : يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ، فَأَيْنَ النَّخْلُ وَالشَّجَرُ ؟ قَالَ : أُصُولُهَا وَسُوقُهَا ذَهَبٌ وَلُؤْلُؤٌ ، وَأَعْلَاهَا تَمْرٌ .
ترجمہ

سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے مقام صفاح میں پڑاؤ ڈالا تو وہاں ایک آدمی ایک درخت کے سائے میں سو رہا تھا اور دھوپ اس تک پہنچ چکی تھی، میں نے غلام کو حکم دیا تو اس نے اس پر چمڑے کا ایک دستر خوان (چمڑے کی چادر) تان کر سایہ کر دیا، یہاں تک کہ وہ بیدار ہو گیا، تو وہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ تھے۔ کہتے ہیں: انہوں نے مجھے سلام کیا اور میں نے انہیں سلام کیا، پھر انہوں نے فرمایا: ”اے جریر بن عبداللہ! دنیا میں اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرو، کیونکہ جو دنیا میں اللہ کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے بلند فرمائے گا۔ اے جریر بن عبداللہ! کیا تم جانتے ہو کہ قیامت کے دن کی تاریکیاں کیا ہیں؟“ کہتے ہیں: میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے فرمایا: ”وہ دنیا میں لوگوں کا ایک دوسرے پر ظلم کرنا ہے۔ اے جریر بن عبداللہ! اگر تم جنت میں اس جیسی کوئی چیز تلاش کرو تو نہ پاؤ گے“ اور انہوں نے زمین سے ایک لکڑی اپنی دو انگلیوں کے درمیان اٹھائی۔ تو میں نے کہا: اے ابوعبداللہ! پھر کھجور اور درخت کہاں ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”ان کی جڑیں اور تنے سونے اور موتی کے ہیں، اور ان کے اوپر والے حصے میں کھجوریں ہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق / حدیث: 7797
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8147
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: جيد
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: جيد (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 459) . »
«أخرجه الطبراني فى (الكبير) 9/ 163 رقم 8751، وكيع فى (الزهد) رقم 216، وأحمد فى (الزهد) ص 156، وابن أبي الدنيا فى (التواضع) رقم 126، وهناد فى (الزهد) رقم 832، 1/ 91 رقم 98، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) 13/ 333، وأبو نعيم فى (الحلية) 2/ 201»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• ابن نمير هو عبد الله بن الهمداني.
• أبو ظبيان هو حصين بن جندب بن الحارث الجنبي.