شعب الایمان — حدیث نمبر 777
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْأَهْوَازِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا الْكُدَيْمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرَّبِيعِ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ ( أَفَمِنْ هَذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ ) .
بَكَى أَصْحَابُ الصُّفَّةِ حَتَّى جَرَتْ دُمُوعُهُمْ عَلَى خُدُودِهِمْ ، فَلَمَّا سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَنِينَهُمْ بَكَى مَعَهُمْ فَبَكَيْنَا بِبُكَائِهِ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَلِجُ النَّارَ مَنْ بَكَى مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ ، وَلَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مُصِرٌّ عَلَى مَعْصِيَةٍ ، وَلَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللَّهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿أَفَمِنْ هَذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ﴾ (تو کیا تم اس بات پر تعجب کرتے ہو اور ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو؟)
تو اصحابِ صفہ رضی اللہ عنہم اس قدر روئے کہ ان کے آنسو ان کے رخساروں پر بہنے لگے۔ جب رسول اللہ ﷺ نے ان کے رونے کی آواز سنی تو آپ ﷺ بھی ان کے ساتھ رو پڑے، پھر آپ ﷺ کے رونے کی وجہ سے ہم بھی رونے لگے۔ تب آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے خوف سے رویا وہ آگ میں داخل نہیں ہوگا، اور گناہ پر اصرار کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا، اور اگر تم گناہ نہ کرو تو اللہ ایسی قوم کو لے آئے گا جو گناہ کرے گی پھر اللہ انہیں بخش دے گا۔“
• الكديمي هو محمد بن يونس، ضعيف.
• عبد الله بن الربيع الباهلي، لم أعرفه، إلا أن يكون "عبد الله بن الزبير الباهلي" فهو مجهول. راجع "الجرح والتعديل" (٥/ ٥٦) و"الكامل" لابن عدي (٤/ ١٤٩٢). والحديث ذكره السيوطي في "الدر المنثور" (٧/ ٦٦٧) وعزاه للمؤلف وحده.