شعب الایمان — حدیث نمبر 7745
باب: فصل: اچھا رہن سہن۔
فصل في حسن العشرة
حدیث نمبر: 7745
" فَصْلٌ فِي حُسْنِ الْعِشْرَةِ "
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَابْنُ عَفَّانَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَلَغَهُ عَنِ الرَّجُلِ الشَّيْءُ لَمْ يَقُلْ : مَا بَالُ فُلَانٍ يَقُولُ ؟ وَلَكِنْ يَقُولُ : " مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَقُولُونَ كَذَا وَكَذَا ؟ " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”نبی کریم ﷺ کو جب کسی شخص کے بارے میں کوئی بات پہنچتی تو آپ ﷺ یوں نہ فرماتے کہ فلاں کو کیا ہوا ہے کہ وہ ایسا کہتا ہے؟ بلکہ یوں فرماتے: «مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَقُولُونَ كَذَا وَكَذَا؟» ”لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ ایسی ایسی باتیں کہتے ہیں؟“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• مسلم هو ابن صيبح الهمداني.
• مسلم هو ابن صيبح الهمداني.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4788 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´حسن معاشرت کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی شخص کے بارے میں کوئی بری بات پہنچتی تو آپ یوں نہ فرماتے: " فلاں کو کیا ہوا کہ وہ ایسا کہتا ہے؟ " بلکہ یوں فرماتے: " لوگوں کو کیا ہو گیا ہے جو ایسا اور ایسا کہتے ہیں۔" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4788]

فوائد ومسائل:
نصیحت کا پہلا اور عمدہ ترین ادب یہی ہے کہ اشارے اور کنائے سے بات ہو اور ایسے ہی خطیب کو بھی کسی فرد کی بصراحت نشاندہی سے بچنا چاہیے۔
نصیحت کا پہلا اور عمدہ ترین ادب یہی ہے کہ اشارے اور کنائے سے بات ہو اور ایسے ہی خطیب کو بھی کسی فرد کی بصراحت نشاندہی سے بچنا چاہیے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4788 سے ماخوذ ہے۔