شعب الایمان — حدیث نمبر 7741
باب: فصل: درگزر، معافی اور بدلہ نہ لینا۔
فصل في التجاوز والعفو وترك المكافأة
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : سَمِعْتُ بِشْرَ بْنَ الْحَارِثِ ، يَقُولُ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الْفُضَيْلِ ، فَقَالَ : إِنِّي أُوَاخِيكَ فِي اللَّهِ أَوْ أُحِبُّكَ ، قَالَ : لَا تَقُلْ كَذَا ، قُلْ : أُحِبُّ أُوَاخِيكَ ، ثُمَّ جَاءَهُ وَهُوَ يَبْكِي ، فَقَالَ لَهُ : " مَا شَأْنُكَ ؟ .قَالَ : سُرِقَ مَا كَانَ مَعِي ، فَقَالَ لَهُ : " عِنْدَنَا مَا نُعْطِيكَ أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا ، فَقَالَ لَهُ : إِنَّمَا أَبْكِي مَا حُجَّتُهُ أَرَاهُ غَدًا .امام بشر بن حارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک آدمی امام فضیل رحمہ اللہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”میں آپ سے اللہ کی خاطر بھائی چارہ قائم کرنا چاہتا ہوں“ یا یہ کہا: ”میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔“ انہوں نے فرمایا: ”یوں نہ کہو، بلکہ یوں کہو: مجھے پسند ہے کہ میں آپ سے بھائی چارہ قائم کروں۔“ پھر وہ آدمی روتا ہوا ان کے پاس آیا تو انہوں نے اس سے پوچھا: ”تمہیں کیا ہوا؟“ اس نے کہا: ”میرے پاس جو کچھ تھا وہ چوری ہو گیا۔“ تو انہوں نے اس سے فرمایا: ”ہمارے پاس کچھ ہے جو ہم تمہیں دے دیتے ہیں“ یا اسی طرح کی کوئی بات کہی۔ اس پر اس نے ان سے کہا: ”میں تو اس بات پر رو رہا ہوں کہ کل (قیامت کے دن) اس چور کے پاس کیا حجت ہوگی، میں اس کا تصور کر کے رو رہا ہوں۔“
• أبو عمرو بن السماك هو عثمان بن أحمد بن عبد الله.