شعب الایمان — حدیث نمبر 773
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْفَوَارِسِ شُجَاعُ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَنْصَارِيُّ ، بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ اللَّهُ تَحْتَ ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ ، إِمَامٌ مُقْسِطٌ وَرَجُلٌ لَقِيَتْهُ امْرَأَةٌ ذَاتُ جَمَالٍ وَمَنْصِبٍ فَعَرَضَتْ نَفْسَهَا عَلَيْهِ فَقَالَ : إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ ، وَرَجُلٌ قَلْبُهُ مُعَلَّقٌ بِالْمَسَاجِدِ وَرَجُلٌ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ فِي صِغَرِهِ فَهُوَ يَتْلُوهُ فِي كِبَرِهِ وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ بِيَمِينِهِ فَأَخْفَاهَا عَنْ شِمَالِهِ ، وَرَجُلٌ ذَكَرَ اللَّهَ فِي بَرِّيَّةٍ فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ خَشْيَةً مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَرَجُلٌ لَقِيَ رَجُلًا فَقَالَ : إِنِّي أُحِبُّكَ فِي اللَّهِ فَقَالَ : لَهُ الرَّجُلُ وَأَنَا أُحِبُّكَ فِي اللَّهِ " هَذَا حَدِيثُ صَحِيحُ مِنْ حَدِيثِ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فَأَمَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ فَهُوَ غَرِيبٌ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سات قسم کے آدمیوں کو اللہ تعالیٰ اس دن اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا: عادل حکمران؛ وہ آدمی جسے حسن و جمال اور مرتبے والی کوئی عورت ملی اور اس نے خود کو اس کے سامنے پیش کیا تو اس نے کہا: ”میں تو اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں“؛ وہ آدمی جس کا دل مسجدوں سے لگا رہتا ہے؛ وہ آدمی جس نے بچپن میں قرآن سیکھا اور بڑھاپے میں بھی اس کی تلاوت کرتا رہا؛ وہ آدمی جس نے دائیں ہاتھ سے صدقہ کیا اور اسے بائیں ہاتھ سے بھی چھپائے رکھا؛ وہ آدمی جس نے کسی ویران جگہ میں اللہ کو یاد کیا تو اللہ عزوجل کے خوف سے اس کی آنکھیں بہ پڑیں؛ اور وہ آدمی جو کسی دوسرے آدمی سے ملا اور کہا: ”میں تجھ سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں“ تو اس آدمی نے بھی جواب میں کہا: ”میں بھی تجھ سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”یہ حدیث حفص بن عاصم رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صحیح ہے، لیکن اس سند سے یہ غریب ہے۔“
• أبوالفوارس شجاع بن جعفر، البغدادي، الوراق (م ٣٥٣ هـ). عُمّر دهرًا طويلًا، كان من العلماء الواعظين، وأسند من بقي. راجع "تاريخ بغداد" (٢٩/ ٥٣ - ٢٥٤) "السير" (١٦/ ٣٧ - ٣٨) "شذرات" (٣/ ١٢).
• عبد الله بن عامر الأسلمي، أبو عامر المدني (م ١٥٥ هـ) ضعيف. من السابعة (ق). وفي هذا الحديث: "رجل تعلم القرآن في صغره فهو يتلوه في كبره" موضع "شاب نشأ في عبادة الله" في الحديث المشهور.