شعب الایمان — حدیث نمبر 7728
باب: فصل: درگزر، معافی اور بدلہ نہ لینا۔
فصل في التجاوز والعفو وترك المكافأة
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ اللَّيْثِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَائِشَةَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَوْمٍ يَرْتَبِعُونَ حَجَرًا ، فَقَالَ : " مَاذَا الَّذِي أَرَاكُمْ تَرْتَبِعُونَهُ ؟ " قَالُوا : كُنَّا نَرْتَبِعُهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى أَشَدِّ النَّاسِ ؟ " قَالُوا : وَمَنْ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " رَجُلٌ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ ، كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ ، قَالَ : إِنِّي وَهَبْتُ عِرْضِي لِمَنْ شَتَمَهُ " ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيَعْجَزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَكُونَ مِثْلَ أَبِي ضَمْضَمٍ ؟ " . قَالُوا : وَمَنْ أَبُو ضَمْضَمٍ ؟ قَالَ : " رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ ، كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ ، قَالَ : اللَّهُمَّ إِنِّي وَهَبْتُ عِرْضِي لِمَنْ شَتَمَهُ " .
كَذَا قَالَ : عَنْ أَنَسٍ ، وَالصَّحِيحُ رِوَايَةُ مَنْ رَوَاهُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَجْلَانَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا .سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ ایسے لوگوں کے پاس تشریف لائے جو ایک پتھر اٹھا کر زور آزمائی کر رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کیا ہے جسے میں دیکھ رہا ہوں کہ تم اٹھا رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”ہم جاہلیت میں اسے اٹھایا کرتے تھے۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سب سے زیادہ طاقتور (اور مضبوط) شخص نہ بتاؤں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں ایک آدمی تھا، جب وہ اپنے گھر سے نکلتا تو کہتا: ”میں نے اپنی عزت اس شخص کے لیے ہبہ کر دی جو اسے گالی دے۔““ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ ابو ضمضم جیسا بن جائے؟“ انہوں نے پوچھا: ”ابو ضمضم کون ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک آدمی تھے، جب وہ اپنے گھر سے نکلتے تو کہتے: «اللَّهُمَّ إِنِّي وَهَبْتُ عِرْضِي لِمَنْ شَتَمَهُ» ”اے اللہ! میں نے اپنی عزت اس شخص کو ہبہ کر دی جو اسے گالی دے۔““
(راوی نے) اسی طرح سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، جبکہ صحیح اس راوی کی روایت ہے جس نے اسے حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے ثابت رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبدالرحمن بن عجلان رحمہ اللہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے مرسلاً روایت کیا ہے۔
• جعفر بن محمد بن الليث هو الزيادي البصري ضعفه الدارقطني وقال: يتهم في سماعه.
• ابن عائشة هو عبيد الله بن محمد بن عائشة العيشي، تقدما.