شعب الایمان — حدیث نمبر 7726
باب: فصل: درگزر، معافی اور بدلہ نہ لینا۔
فصل في التجاوز والعفو وترك المكافأة
حدیث نمبر: 7726
وَسَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا عَمْرِو بْنَ مَطَرٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مُوسَى الْحُلْوَانِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ لِأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ : مَا حُسْنُ الْخُلُقِ ؟ قَالَ : هُوَ أَنْ تَحْتَمِلَ مَا يَكُونُ مِنَ النَّاسِ .ترجمہ
امام احمد بن اسحاق بن منصور رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (اسحاق بن منصور رحمہ اللہ) کو امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے یہ پوچھتے ہوئے سنا: ”حسنِ اخلاق کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ کہ لوگوں کی طرف سے جو کچھ (تکلیف) پہنچے تم اسے برداشت کر لو۔“