شعب الایمان — حدیث نمبر 7719
باب: فصل: درگزر، معافی اور بدلہ نہ لینا۔
فصل في التجاوز والعفو وترك المكافأة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا قَشِفٌ ، قَالَ : " فَهَلْ لَكَ مَالٌ ؟ " قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : " مِنْ أَيِّ الْمَالِ ؟ " قُلْتُ : مِنْ كُلِّ الْمَالِ : مِنَ الْإِبِلِ وَالْخَيْلِ وَالْغَنَمِ وَالرَّقِيقِ ، قَالَ : " فَإِذَا آتَاكَ اللَّهُ مَالًا فَلْيُرَ عَلَيْكَ " ، ثُمَّ قَالَ : " هَلْ تُنْتِجُ إِبِلُ أَهْلِكَ صِحَاحًا آذَانُهَا ، فَتَعْمِدُ إِلَى الْمُوسَى فَتَقْطَعُ آذَانَهَا ، فَتَقُولُ : هَذِهِ بُحُرٌ ، وَتَشُقُّهَا أَوْ تَشُقُّ جُلُودَهَا ، فَتَقُولُ : هَذِهِ صُرُمٌ ، فَتُحَرِّمُهَا عَلَيْكَ ؟ . قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : " فَإِنَّ مَا آتَاكَ اللَّهُ لَكَ حِلٌّ ، [ وَسَاعِدُ اللَّهِ أَشَدُّ مِنْ سَاعِدِكَ ، وَمُوسَى اللَّهِ أَحَدُّ " قَالَ : وَرُبَّمَا قَالَ ] : " وَسَاعِدُ اللَّهِ أَشَدُّ مِنْ سَاعِدِكَ ، وَمُوسَى اللَّهِ أَحَدُّ مِنْ مُوسَاكَ " ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، رَجُلٌ نَزَلْتُ بِهِ فَلَمْ يَقْرِنِي ، وَلَمْ يُكْرِمْنِي ، ثُمَّ نَزَّلَ بِي أُجَازِيهِ بِمَا صَنَعَ أَمْ أَقْرِيهِ ؟ قَالَ : " بَلْ أَقْرِهِ " .سیدنا ابوالاحوص کے والد مالک بن نضلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تو میری حالت خستہ اور میلی کچیلی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس مال ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کس قسم کا مال؟“ میں نے عرض کیا: ہر قسم کا مال ہے: اونٹ، گھوڑے، بکریاں اور غلام۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ نے تمہیں مال دیا ہے تو اس کا اثر تم پر نظر آنا چاہیے۔“ پھر فرمایا: ”کیا تمہارے گھر والوں کے اونٹ سالم کانوں والے بچے جنتے ہیں، پھر تم استرا لے کر ان کے کان کاٹ دیتے ہو اور کہتے ہو کہ یہ ’بحر‘ ہیں، اور ان کو چیرتے ہو یا ان کی کھالیں چیرتے ہو اور کہتے ہو کہ یہ ’صرم‘ ہیں، اور یوں انہیں اپنے اوپر حرام کر لیتے ہو؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے جو کچھ تمہیں دیا ہے وہ تمہارے لیے حلال ہے، [اور اللہ کا بازو تمہارے بازو سے زیادہ مضبوط ہے اور اللہ کا استرا زیادہ تیز ہے۔“ راوی کہتے ہیں: اور کبھی آپ ﷺ نے یوں فرمایا:] ”اور اللہ کا بازو تمہارے بازو سے زیادہ مضبوط ہے اور اللہ کا استرا تمہارے استرے سے زیادہ تیز ہے۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایک آدمی ہے کہ میں اس کے ہاں مہمان بنا تو اس نے میری مہمان نوازی کی نہ عزت کی، پھر وہ میرے ہاں مہمان بنا، تو کیا میں اسے اس کے سلوک کا بدلہ دوں یا اس کی مہمان نوازی کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم اس کی مہمان نوازی کرو۔“