شعب الایمان — حدیث نمبر 7688
باب: فصل: ملنے والے مسلمانوں سے کشادہ روئی اور خندہ پیشانی۔
فصل في طلاقة الوجه وحسن البشر لمن يلقاه من المسلمين
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، وَأَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالُوا : أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ بْنِ الْحَسَنِ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَا أَبَا ذَرٍّ ، لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا ، وَلَوْ أَنْ تَلْقَى أَخَاكَ بِوَجْهٍ مُنْبَسِطٍ " .
وَفِي رِوَايَةِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ : " بِوَجْهٍ طَلْقٍ " .
زَادَ أَبُو زَكَرِيَّا ، وَابْنُ بِشْرَانَ فِي رِوَايَتِهِمَا : " وَلَوْ أَنْ تُفْرِغَ مِنْ دَلْوِكَ فِي إِنَاءِ الْمُسْتَسْقِي ، وَإِذَا طَبَخْتَ قِدْرًا فَأَكْثِرْ مِنْ مَرَقِهَا ، وَاغْرِفْ لِجِيرَانِكَ مِنْهَا "
رَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنْ أَبِي غَسَّانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ مُخْتَصَرًا إِلَى قَوْلِهِ : " بِوَجْهٍ طَلْقٍ " .سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوذر! نیکی کے کسی کام کو ہرگز حقیر نہ سمجھنا، خواہ یہ ہو کہ تم اپنے بھائی سے کشادہ چہرے کے ساتھ ملو۔“
اور ابو عبداللہ کی روایت میں ہے: ”خندہ رو چہرے کے ساتھ۔“
ابو زکریا اور ابن بشران نے اپنی اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے: ”خواہ یہ ہو کہ تم اپنے ڈول سے پانی مانگنے والے کے برتن میں کچھ پانی ڈال دو، اور جب تم ہانڈی پکاؤ تو اس کا شوربہ زیادہ رکھو اور اس میں سے اپنے پڑوسیوں کو بھی دو۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ابو غسان سے، انہوں نے عثمان بن عمر سے مختصراً ”خندہ رو چہرے کے ساتھ“ کے الفاظ تک روایت کیا ہے۔
• أبو عمران الجوني هو عبد الملك بن حبيب الأزدي.