شعب الایمان — حدیث نمبر 7686

باب: فصل: ملنے والے مسلمانوں سے کشادہ روئی اور خندہ پیشانی۔

فصل في طلاقة الوجه وحسن البشر لمن يلقاه من المسلمين

حدیث نمبر: 7686
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ : مَا حَجَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ أَسْلَمْتُ ، وَلَا رَآنِي إِلَّا تَبَسَّمَ فِي وَجْهِي ، وَلَقَدْ شَكَوْتُ إِلَيْهِ أَنِّي لَا أَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ فَضَرَبَ بِيَدِهِ فِي صَدْرِي ، وَقَالَ : " اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا " .
رَوَيَاهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ .
وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ بَيَانٍ .
ترجمہ

سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے رسول اللہ ﷺ نے مجھے (اپنے پاس آنے سے) کبھی نہیں روکا، اور جب بھی آپ ﷺ نے مجھے دیکھا تو میرے سامنے مسکرا دیے۔ اور میں نے آپ ﷺ سے شکایت کی کہ میں گھوڑے پر جم کر نہیں بیٹھ پاتا، تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر مارا اور فرمایا: ”«اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا»“ ”اے اللہ! اسے (گھوڑے پر) جما دے اور اسے ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ بنا دے۔“
ان دونوں (امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ) نے اسے محمد بن عبداللہ بن نمیر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے بیان کی حدیث کے طریق سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق / حدیث: 7686
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8046
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 395) . »
«أخرجه في الأدب 7/ 94، ومسلم فى (صحيحه) 2/ 1925 رقم 135، وبهذا الوجه أخرجه الدارمي فى (المقدمة) 1/ 56 رقم 159، والترمذي فى (جامعه) 5/ 678 رقم 3820، وأحمد فى (مسنده) 4/ 359، والطبراني فى (الكبير) 2/ 209 رقم 2286»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 3822 | صحيح مسلم: 2475 | سنن ترمذي: 3820 | سنن ترمذي: 3821 | معجم صغير للطبراني: 853
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إسماعيل هو ابن أبي خالد.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3822 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
3822. حضرت جریر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ جب سے میں اسلام لایا ہوں مجھے رسول اللہ ﷺ نے کبھی نہیں روکا اور جب بھی آپ مجھے دیکھتے تو مسکرا دیتے تھے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3822]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ گھر میں موجود ہوتے اور میں اندر آنے کی اجازت لیتا تو آپ نے مجھے کبھی نہیں روکا، یہ معنی نہیں کہ آپ بلااجازت گھر کے اندر چلے جاتے تھے، نیزرسول اللہ ﷺ بھی انھیں دیکھتے تو مسکرادیتے۔
ایک روایت میں ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ جب میں یمن سے مدینہ طیبہ آیاتو قریب پہنچ کر میں نے اپنا لباس تبدیل کیا تو لوگ مجھے تعجب سے دیکھنے لگے۔
میں نے ان سے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ نے میراذکر خیر کیا ہے؟ لوگوں نے کہا: ہاں، آپ نے فرمایا ہے: ’’ابھی ابھی تمہارے پاس یمن سے ایک بہترین آدمی آرہا ہے، جس کے چہرے کو فرشتے نے مس کیا ہے، یعنی وہ انتہائی خوبصورت ہے۔
‘‘ (مسند أحمد: 359/4۔
360)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3822 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3820 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´جریر بن عبداللہ بجلی رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان`
جریر بن عبداللہ بجلی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب سے میں اسلام لایا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے (اجازت مانگنے پر اندر داخل ہونے سے) منع نہیں فرمایا ۱؎ اور جب بھی آپ نے مجھے دیکھا آپ مسکرائے۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3820]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی جب بھی اندر آنے کی اجازت طلب کی آپﷺ نے اجازت دیدی، منع نہیں کیا، اجازت کے بعد مستورات کو پردہ کرا کر اندر آنے دینے میں کوئی حرج نہیں، اس سے خواہ مخواہ یہ نکتہ نکالنے کی ضرورت نہیں کہ اس سے خاص مردانہ حلیہ مراد ہے، ہر بار اجازت لینے پر اندر آنے کی اجازت دیدینا اس آدمی سے خاص لگاؤ کی دلیل ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3820 سے ماخوذ ہے۔