شعب الایمان — حدیث نمبر 768
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
قَالَ : وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ جُوَيْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ قَالَ : مَرَّ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى طَيْرٍ قَدْ وَقَعَ عَلَى شَجَرَةٍ فَقَالَ : " طُوبَى لَكَ يَا طَيْرُ تَطِيرُ فَتَقَعُ عَلَى الشَّجَرِ ، ثُمَّ تَأْكُلُ مِنَ الثَّمَرِ ، ثُمَّ تَطِيرُ لَيْسَ عَلَيْكَ حِسَابٌ وَلَا عَذَابٌ يَا لَيْتَنِي كُنْتُ مِثْلَكَ ، وَاللَّهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ شَجَرَةً إِلَى جَانِبِ الطَّرِيقِ فَمَرَّ عَلَيَّ بَعِيرٌ فَأَخَذَنِي فَأَدْخَلَنِي فَاهُ فَلَاكَنِي ، ثُمَّ ازْدَرَدْنِي ثُمَّ أَخْرَجَنِي بَعْرًا وَلَمْ أَكُنْ بَشَرًا .
قَالَ : فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : يَا لَيْتَنِي كُنْتُ كَبْشَ أَهْلِي سَمَّنُونِي مَا بَدَا لَهُمْ حَتَّى إِذَا كُنْتُ كَأَسْمَنِ مَا يَكُونُ زَارَهُمْ بَعْضُ مَنْ يُحِبُّونَ فَذَبَحُونِي لَهُمْ فَجَعَلُوا بَعْضِي شِوَاءً وَبَعْضَهُ قَدِيدًا ، ثُمَّ أَكَلُونِي وَلَمْ أَكُنْ بَشَرًا قَالَ : وَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : يَا لَيْتَنِي كُنْتُ شَجَرَةً تُعْضَدُ وَتُؤْكَلُ ثَمَرَتِي وَلَمْ أَكُنْ بَشَرًا .ضحاک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک پرندے کے پاس سے گزرے جو ایک درخت پر بیٹھا ہوا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”اے پرندے! تجھے مبارک ہو، تو اڑتا ہے اور درخت پر جا بیٹھتا ہے، پھر پھل کھاتا ہے، پھر اڑ جاتا ہے، نہ تجھ پر کوئی حساب ہے اور نہ عذاب۔ کاش میں تیری مانند ہوتا! اللہ کی قسم! میری تمنا ہے کہ میں راستے کے کنارے کوئی درخت ہوتا، پھر میرے پاس سے کوئی اونٹ گزرتا، وہ مجھے پکڑ کر اپنے منہ میں ڈالتا، مجھے چباتا، پھر نگل جاتا، پھر مجھے مینگنی بنا کر باہر نکال دیتا، اور میں انسان نہ بنا ہوتا۔“
ضحاک رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کاش میں اپنے گھر والوں کا مینڈھا ہوتا، وہ جب تک چاہتے مجھے موٹا کرتے رہتے، یہاں تک کہ جب میں خوب موٹا ہو جاتا تو ان کے کوئی پسندیدہ مہمان ان کے ہاں آتے اور وہ مجھے ذبح کر ڈالتے، پھر میرا کچھ حصہ بھون لیتے اور کچھ حصے کا قدید (خشک گوشت) بنا لیتے، پھر مجھے کھا جاتے، اور میں انسان نہ بنا ہوتا۔“ انہوں نے مزید بیان کیا کہ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کاش میں ایسا درخت ہوتا جسے کاٹ دیا جاتا اور میرا پھل کھا لیا جاتا، اور میں انسان نہ بنا ہوتا۔“
• أبو معاوية هو محمد بن خازم (ع) مرّ. وفي (ن) "معاوية".
• جوبير هو ابن سعيد الأزدي، أبو القاسم البلخي راوي التفسير، ضعيف جدًا. من الخامسة (خد ق). قال ابن معين: ليس بشيء. وقال النسائي والدارقطني وغيرهما: متروك الحديث "الميزان" (١/ ٤٢٧) ٠ الضحاك هو ابن مزاحم. صدوق إلا أنه لم يدرك أبا بكر، بل إنه لم يلق ابن عباس. والخبر أخرجه ابن أبي شيبة في "المصنف" (١٣/ ٢٥٩) عن أبي معاوية. وكذا هناد بن السري في "الزهد" (١/ ٢٥٨ رقم ٤٤٩).