شعب الایمان — حدیث نمبر 7662

باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستاونویں شاخ: حسنِ اخلاق کا باب۔

السابع والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في حسن الخلق

حدیث نمبر: 7662
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِيُّ ، حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ مَحْمُودٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو سِنَانٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، قَالَ : لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ ، قَالَ مُعَاذٌ : فَإِذَا رَكْبٌ يُوضَعُونَ نَحْوَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا أَرَى هَؤُلَاءِ إِلَّا شَاغِلِيكَ عَنِّي ، فَأَوْصِنِي وَأَجْمِعْ .
فَقَالَ : " اتَّقِ اللَّهَ حَيْثُمَا كُنْتَ ، وَأَتْبِعِ السَّيِّئَةَ الْحَسَنَةَ تَمْحُهَا ، وَخَالَطِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ " .
ترجمہ

میمون بن ابی شبیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف روانہ فرمایا تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے دیکھا کہ کچھ سوار تیزی سے نبی کریم ﷺ کی طرف چلے آ رہے ہیں، تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں دیکھتا ہوں کہ یہ لوگ آپ کو مجھ سے مشغول کر دیں گے، لہٰذا مجھے وصیت فرما دیجیے اور جامع نصیحت فرمائیے۔“
تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ سے ڈرتے رہو، برائی کے بعد نیکی کر لو وہ اسے مٹا دے گی، اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق / حدیث: 7662
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 8025
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، المشكاة (5083) ، الروض النضير (855) (سنن الترمذي 1987) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, مشكوة المصابيح (5083) (سنن الترمذي 1987) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: منقطع والحديث بمجموع طرته صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: منقطع والحديث بمجموع طرته صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 380) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1987 | معجم صغير للطبراني: 694 | رياض الصالحين: 61 | شعب الإيمان: 7663
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو سنان وسعيد بن سنان البرجمي، صدوق له أوهام.
• ميمون بن أبي شبيب هو الربعي صدوق كثير الإرسال، لم يسمع من معاذ بن جبل.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1987 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´حسن معاشرت (یعنی لوگوں کے ساتھ اچھے ڈھنگ سے رہنے) کا بیان۔`
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جہاں بھی رہو اللہ سے ڈرو، برائی کے بعد (جو تم سے ہو جائے) بھلائی کرو جو برائی کو مٹا دے ۱؎ اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آؤ۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1987]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مثلاً نماز پڑھو، صدقہ و خیرات کرو اور کثرت سے توبہ و استغفار کرو۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1987 سے ماخوذ ہے۔