شعب الایمان — حدیث نمبر 7574

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھپنویں شاخ: صلہ رحمی کا باب۔

السادس والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في صلة الأرحام

حدیث نمبر: 7574
قَالَ مَعْمَرٌ : وَسَمِعْتُ عَطَاءً الْخُرَاسَانِيَّ يَقُولُ : عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ . وَيَعْنِي بِالنَّسَأِ : يُوَفَّقُ لَهُ فَيَقُومُ بِاللَّيْلِ فَهُوَ النَّسَأُ لَيْسَ الزِّيَادَةُ فِي الْأَجَلِ كَذَا قَالَ .
وَقَدْ قَالَ الْحَلِيمِيُّ فِي مَعْنَاهُ : إِنَّ مِنَ النَّاسِ مَنْ قَضَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ بِأَنَّهُ إِنْ وَصَلَ رَحِمَهُ عَاشَ عَدَدًا مِنَ السِّنِينِ مُبِينًا ، وَإِنْ قَطَعَ رَحِمَهُ عَاشَ عَدَدًا دُونَ ذَلِكَ ، فَحَمَلَ الزِّيَادَةَ فِي الْعُمُرِ عَلَى هَذَا ، وَبَسَطَ الْكَلَامَ فِيهِ .
وَلَا يَخْفَى عَلَى اللَّهِ أَنَّهُ يَصِلُ الرَّحِمَ أَوْ يَقْطَعُهَا فَكَذَلِكَ لَا يَخْفَى عَلَيْهِ أَنَّهُ أَيُّ الْعَدَدَيْنِ يَعِيشُ .
ترجمہ

معمر رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے عطاء خراسانی رحمہ اللہ کو نبی ﷺ سے اسی کے مثل روایت کرتے ہوئے سنا۔ اور «نسأ» سے ان کی مراد یہ ہے کہ اسے (نیکی کی) توفیق دی جاتی ہے تو وہ رات کو قیام کرتا ہے، یہی «نسأ» ہے، اس سے اجل (عمر) میں زیادتی مراد نہیں، انہوں نے ایسا ہی کہا ہے۔
امام حلیمی رحمہ اللہ نے اس کے معنی کے بارے میں کہا ہے: ”لوگوں میں سے بعض ایسے ہیں جن کے بارے میں اللہ عزوجل نے یہ فیصلہ فرما دیا ہے کہ اگر وہ صلہ رحمی کرے گا تو اتنے متعین برس جیے گا، اور اگر قطع رحمی کرے گا تو اس سے کم برس جیے گا؛“ چنانچہ انہوں نے عمر میں زیادتی کو اسی پر محمول کیا ہے، اور اس بارے میں تفصیلی کلام کیا ہے۔
اور اللہ تعالیٰ پر یہ بات مخفی نہیں کہ وہ صلہ رحمی کرے گا یا قطع رحمی، اسی طرح اس پر یہ بھی مخفی نہیں کہ وہ دونوں مدتوں میں سے کتنی مدت جیے گا۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والخمسون من شعب الايمان وهو باب في صلة الارحام / حدیث: 7574
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7947
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: كسابقه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 329) . »