شعب الایمان — حدیث نمبر 7535
باب: فصل۔
فصل
فَصْلٌ .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ ، إِذْ أَتَاهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ : إِنِّي خَطَبْتُ امْرَأَةً ، فَخَطَبَهَا غَيْرِي ، فَتَزَوَّجَتْهُ وَتَرَكْتَنِي ، فَغَدَوْتُ عَلَيْهِ فَقَتَلْتُهُ ، فَهَلْ لِي مِنْ تَوْبَةٍ ؟ فَقَالَ : أَلَكَ وَالِدَانِ حَيَّانِ أَوْ أَحَدُهُمَا ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ : تَقَرَّبْ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ بِمَا قَدَرْتَ عَلَيْهِ ، فَقُلْنَا لَهُ بَعْدَ مَا خَرَجَ . فَقَالَ : " لَوْ كَانَ حَيَّيْنِ أَبَوَاهُ أَوْ أَحَدُهُمَا رَجَوْتُ لَهُ أَنَّهُ لَيْسَ شَيْءٌ أَحَطَّ لِلذُّنُوبِ مِنْ بِرِّ الْوَالِدَيْنِ .عطاء بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے تھے کہ ایک دیہاتی ان کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”میں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام دیا تو میرے سوا ایک اور شخص نے بھی پیغام دے دیا، پھر اس عورت نے اس سے نکاح کر لیا اور مجھے چھوڑ دیا، چنانچہ میں صبح سویرے اس کے پاس گیا اور اسے قتل کر دیا، تو کیا میرے لیے توبہ کی کوئی گنجائش ہے؟“ انہوں نے پوچھا: ”کیا تیرے والدین دونوں یا ان میں سے کوئی ایک زندہ ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”جس قدر تجھ سے ہو سکے اللہ عزوجل کا قرب حاصل کر۔“ جب وہ شخص چلا گیا تو ہم نے ان سے (والدین کے بارے میں پوچھنے کی وجہ) دریافت کی، تو انہوں نے فرمایا: ”اگر اس کے والدین دونوں یا ان میں سے ایک زندہ ہوتا تو مجھے اس کے لیے (توبہ کی قبولیت کی) امید ہوتی، کیونکہ گناہوں کو جھاڑنے میں والدین کے ساتھ حسنِ سلوک سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔“
• محمد بن أبان بن صالح هو ابن عمير الجعفي القرشي، الكوفي، قال البخاري: ليس بالقوي وضعفه أبو داود وابن معين وغير هما، تقدم.