شعب الایمان — حدیث نمبر 7529
باب: فصل: والدین کی وفات کے بعد ان کے حق کی حفاظت۔
فصل في حفظ حق الوالدين بعد موتهما
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ : بَلَغَنِي أَنَّ مَنْ عَقَّ وَالِدَيْهِ فِي حَيَاتِهِمَا ، ثُمَّ قَضَى دَيْنًا إِنْ كَانَ عَلَيْهِمَا ، وَاسْتَغْفَرَ لَهُمَا وَلَمْ يَسْتَسِبَّ لَهُمَا كُتِبَ بَارًّا ، وَمَنْ بَرَّ وَالِدَيْهِ فِي حَيَاتِهِمَا ، ثُمَّ لَمْ يَقْضِ دَيْنًا إِذَا كَانَ عَلَيْهِمَا ، وَلَمْ يَسْتَغْفِرْ لَهُمَا ، وَاسْتَسَبَّ لَهُمَا كُتِبَ عَاقًّا .امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ جس نے اپنے والدین کی زندگی میں ان کی نافرمانی کی، پھر (ان کی وفات کے بعد) اگر ان پر قرض تھا تو اسے ادا کیا، ان کے لیے استغفار کیا اور ان کو گالی نہیں دلوائی (یعنی ایسا کام نہ کیا جس سے ان کو برا بھلا کہا جائے)، تو اسے نیک سلوک کرنے والا لکھ دیا جاتا ہے۔ اور جس نے اپنے والدین کی زندگی میں ان کے ساتھ نیکی کی، پھر (ان کی وفات کے بعد) اگر ان پر قرض تھا تو اسے ادا نہ کیا، ان کے لیے استغفار نہ کیا اور ان کو گالی دلوائی، تو اسے نافرمان لکھ دیا جاتا ہے۔“