شعب الایمان — حدیث نمبر 7511
باب: جریج عابد کی حدیث، ماں کے دل کا خیال رکھنے کی فضیلت میں۔
حديث جريج العابد في فضل حفظ قلب الأم
حدیث نمبر: 7511
قَالَ : وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ رَجُلٍ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَأَى رَجُلًا يَمْشِي بَيْنَ يَدَيْ أَبِيهِ ، قَالَ : مَا هَذَا مِنْكَ ؟ قَالَ : أَبِي ، قَالَ : فَلَا تَمْشِ بَيْنَ يَدَيْهِ ، وَلَا تَجْلِسْ حَتَّى يَجْلِسَ ، وَلَا تَدْعُهُ بِاسْمِهِ ، وَلَا تَسْتَسِبَّ لَهُ .ترجمہ
ہشام بن عروہ رحمہ اللہ ایک (نامعلوم) آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو اپنے والد کے آگے آگے چلتے ہوئے دیکھا تو پوچھا: ”یہ تمہارے کیا لگتے ہیں؟“ اس نے کہا: ”میرے والد ہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”ان کے آگے مت چلو، اور جب تک وہ بیٹھ نہ جائیں تم نہ بیٹھو، اور انہیں ان کے نام سے مت پکارو، اور ان کے لیے گالی گلوچ کا سبب مت بنو (یعنی ایسا کام نہ کرو کہ لوگ تمہارے والد کو برا بھلا کہیں)۔“