شعب الایمان — حدیث نمبر 7500
باب: جریج عابد کی حدیث، ماں کے دل کا خیال رکھنے کی فضیلت میں۔
حديث جريج العابد في فضل حفظ قلب الأم
حدیث نمبر: 7500
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَجَاءٍ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " رَغِمَ أَنْفٌ ، ثُمَّ رَغِمَ أَنْفٌ ، ثُمَّ رَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ ، أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ عِنْدَ الْكِبَرِ ، أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنْ شَيْبَانَ بْنِ فَرُّوخٍ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس کی ناک خاک آلود ہو، پھر اس کی ناک خاک آلود ہو، پھر اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو جس نے اپنے والدین کو بڑھاپے میں پایا، ان میں سے ایک کو یا دونوں کو، پھر بھی (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہو سکا۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے شیبان بن فروخ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عوانة هو الوضاح بن عبد الله اليشكري.
• أبو عوانة هو الوضاح بن عبد الله اليشكري.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2551 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں،آپ نے فرمایا:"ناک خاک آلود ہو،پھر ناک خاک آلود ہو،پھر ناک خاک آلود ہو،"آپ سے پوچھاگیا،کس کی؟اےاللہ کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)!فرمایا:"جس شخص نے اپنے والدین کو بڑھاپے کی حالت میں پایا،ان میں سے ایک کو،یادونوں کو پھر(ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہوا۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6510]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
رغم انفه: اس کی ناک رغام گردوغبار خاک میں ملے، یعنی وہ ذلیل و خوار اور رسوا ہو۔
فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوا، ماں باپ کی خدمت، ان سے حسن سلوک اور ان کو راحت پہنچا کر ان کی دعا لینا جنت حاصل کرنے کا خاص وسیلہ ہے، والدین کی خدمت اور ان سے حسن سلوک ہر عمر میں مطلوب ہے، لیکن بڑھاپے کی عمر میں جب وہ ازکار رفتہ ہو جائیں تو وہ اس وقت زیادہ خدمت اور راحت رسانی کے محتاج ہوتے ہیں، چونکہ اس صورت میں وہ ایک بوجھ محسوس ہوتے ہیں، کیونکہ وہ دینے کی بجائے لینے کی عمر کو پہنچ چکے ہیں، اس لیے اسی حالت میں، ان کی خدمت کرنا اور ان کو راحت پہنچا کر خوش رکھنا، اللہ تعالیٰ کو محبوب و مقبول عمل ہے، جو جنت میں داخل ہونے کا آسان زینہ ہے، اس لیے جس اللہ کے بندے کو ماں باپ دونوں یا ان میں سے ایک ہی بڑھاپے کی حالت میں خدمت کر کے جنت میں جانے کا موقع میسر آ جائے، لیکن وہ ان کی خدمت کر کے جنت میں داخل نہ ہو سکے، بلاشبہ وہ بڑا بدنصیب اور محروم ہے، اس لیے آپ نے ایسے لوگوں کے بارے میں فرمایا، وہ نامراد، ذلیل و خوار اور رسوا ہوں۔

درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6510 سے ماخوذ ہے۔