شعب الایمان — حدیث نمبر 7484
باب: فصل: والدین کی نافرمانی اور اس کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في عقوق الوالدين وما جاء فيه
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ : سُئِلَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : هَلْ خَصَّكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ ؟ قَالَ : مَا خَصَّنَا بِشَيْءٍ لَمْ يَعُمَّ بِهِ النَّاسَ كَافَّةً إِلَّا مَا كَانَ فِي قِرَابِ سَيْفِي هَذَا ، وَأَخْرَجَ صَحِيفَةً ، فَإِذَا فِيهَا مَكْتُوبٌ : " لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ سَرَقَ مَنَارَ الْأَرْضِ ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَيْهِ ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ آوَى مُحْدِثًا " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي " الصَّحِيحِ " مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ .ابوطفیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: ”کیا رسول اللہ ﷺ نے آپ لوگوں کو کسی چیز کے ساتھ خاص فرمایا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ نے ہمیں کسی ایسی چیز کے ساتھ خاص نہیں فرمایا جو تمام لوگوں کے لیے عام نہ ہو، سوائے اس کے جو میری اس تلوار کے نیام میں ہے۔“ پھر انہوں نے ایک صحیفہ نکالا تو اس میں لکھا تھا: ”اللہ کی لعنت ہو اس پر جو غیر اللہ کے لیے ذبح کرے، اور اللہ کی لعنت ہو اس پر جو زمین کی حد بندی کے نشانات چرا لے، اور اللہ کی لعنت ہو اس پر جو اپنے والدین پر لعنت کرے، اور اللہ کی لعنت ہو اس پر جو کسی بدعتی یا جرم کرنے والے کو پناہ دے۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے ”الصحیح“ میں شعبہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
• القاسم بن أبي بزة المكي مولى بني مخزوم القارئ، ثقة، من الخامسة (ع).
• أبو الطفيل هو عامر بن واثلة.