شعب الایمان — حدیث نمبر 7479
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچپنویں شاخ: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا باب۔
الخامس والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في بر الوالدين
حدیث نمبر: 7479
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْحَنَّاطُ ، قَالَ : قَالَ ذُو النُّونِ : ثَلَاثَةٌ مِنْ أَعْلَامِ الْبِرِّ : بِرُّ الْوَالِدَيْنِ بِحُسْنِ الطَّاعَةِ لَهُمَا ، وَلِينُ الْجَنَاحِ ، وَبَذْلُ الْمَالِ ، وَبِرُّ الْوَالِدِ بِحُسْنِ التَّأْدِيبِ لَهُمْ ، وَالدِّلَالَةِ عَلَى الْخَيْرِ ، وَبِرُّ جَمِيعِ النَّاسِ بِطَلَاقَةِ الْوَجْهِ ، وَحُسْنِ الْمُعَاشَرَةِ .ترجمہ
ابو عثمان حناط رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ذوالنون رحمہ اللہ نے فرمایا: ”نیکی کی بڑی علامتوں میں سے تین ہیں: والدین کے ساتھ نیکی یہ ہے کہ ان کی بہترین طریقے سے اطاعت کی جائے، ان کے سامنے عاجزی و نرمی اختیار کی جائے اور (ان پر) مال خرچ کیا جائے؛ والد کی اپنی اولاد کے ساتھ نیکی یہ ہے کہ انہیں اچھی تربیت دے اور بھلائی کی راہ دکھائے؛ اور تمام لوگوں کے ساتھ نیکی یہ ہے کہ خندہ پیشانی سے ملا جائے اور اچھا برتاؤ کیا جائے۔“