شعب الایمان — حدیث نمبر 7474
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچپنویں شاخ: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا باب۔
الخامس والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في بر الوالدين
حدیث نمبر: 7474
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : سَمِعْتُ بِشْرَ بْنَ الْحَارِثِ ، يَقُولُ : الْوَلَدُ بِالْقُرْبِ مِنْ أُمِّهِ حَيْثُ تَسْمَعُ نَفَسَهُ أَفْضَلُ مِنَ الَّذِي يَضْرِبُ بِسَيْفِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - ، وَالنَّظَرُ إِلَيْهَا أَفْضَلُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ .ترجمہ
بشر بن حارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”بیٹا اپنی ماں کے اتنا قریب رہے کہ ماں اس کی سانس کی آواز سن سکے، یہ اس شخص سے افضل ہے جو اللہ عزوجل کی راہ میں تلوار چلاتا ہے، اور ماں کی طرف دیکھنا ہر چیز سے افضل ہے۔“