شعب الایمان — حدیث نمبر 7464
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچپنویں شاخ: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا باب۔
الخامس والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في بر الوالدين
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا أَمَرَتْهُ أُمُّهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ ، ثُمَّ أَمَرَتْهُ بِطَلَاقِهَا ، فَسَأَلَ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَقَالَ : لَا آمُرُكَ بِطَلَاقِ امْرَأَتِكَ ، وَلَا آمُرُكَ أَنْ تَعُقَّ أُمَّكَ ، وَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : سَأُحَدِّثُكَ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " الْوَالِدُ أَوْسَطُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ " فَإِنْ شِئْتَ فَاحْفَظْ ، وَإِنْ شِئْتَ فَضَيِّعْ ، قَالَ : لَا ، بَلْ أَحْفَظُ ، فَطَلَّقَهَا .ابو عبدالرحمن سلمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی کو اس کی ماں نے شادی کرنے کا حکم دیا، پھر اس بیوی کو طلاق دینے کا حکم دیا، تو اس نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے مسئلہ پوچھا۔ انہوں نے فرمایا: ”میں تمہیں اپنی بیوی کو طلاق دینے کا حکم نہیں دیتا اور نہ ہی یہ حکم دیتا ہوں کہ تم اپنی ماں کی نافرمانی کرو۔“ اور سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”والد جنت کا درمیانی دروازہ ہے۔“ اب اگر چاہو تو اس کی حفاظت کرو اور اگر چاہو تو اسے ضائع کر دو۔“ اس آدمی نے کہا: ”نہیں، بلکہ میں اس کی حفاظت کروں گا۔“ چنانچہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔