شعب الایمان — حدیث نمبر 7462
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچپنویں شاخ: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا باب۔
الخامس والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في بر الوالدين
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُنِيبٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، أَخْبَرَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْمَحْبُوبِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَا يَجْزِي الْوَلَدُ وَالِدَهُ إِلَّا أَنْ يَجِدَهُ مَمْلُوكًا فَيَشْتَرِيَهُ فَيُعْتِقَهُ " .
وَفِي رِوَايَةِ جَرِيرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَجْزِي وَلَدٌ وَالِدَهُ " . . . فَذَكَرَهُ .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُهٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، وَعَنْ زُهَيْرٍ ، وَغَيْرِهِ ، عَنْ جَرِيرٍ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کوئی بیٹا اپنے باپ کا (حق) ادا نہیں کر سکتا، مگر یہ کہ وہ اسے کسی کی ملکیت میں (غلام) پائے، پھر اسے خرید کر آزاد کر دے۔“
اور جریر رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی بیٹا اپنے باپ کا (حق) ادا نہیں کر سکتا ...“ پھر انہوں نے (پوری حدیث) ذکر کی۔
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے کئی طرق سے سفیان رحمہ اللہ سے، اور زہیر وغیرہ سے، انہوں نے جریر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
(یہاں سند میں «ح» (تحویلِ سند) ہے، یعنی سند دو طرق میں بدل گئی ہے۔)
• أبو العباس المحبوبي هو محمد بن أحمد بن محبوب.
• سفيان هو الثوري
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کوئی لڑکا اپنے باپ کا احسان نہیں چکا سکتا ہے سوائے اس کے کہ اسے (یعنی باپ کو) غلام پائے اور خرید کر آزاد کر دے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1906]
وضاحت: 1؎: یہ باپ کے احسان کا بدلہ اس لیے ہے کہ غلامی کی زندگی سے کسی کو آزاد کرانا اس سے زیادہ بہترکوئی چیز نہیں ہے، جس کے ذریعہ کوئی کسی دوسرے پر احسان کرے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بیٹا اپنے والد کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتا سوائے اس کے کہ وہ اسے غلام پائے پھر اسے خرید کر آزاد کر دے۔" [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5137]
آذا د کرنے کے یہ معنی نہیں کے بیٹا باپ کو خریدے۔
تو اب عملاً آزاد کرنے کا اعلان کرے۔
بلکہ علمائے امت کا اجماع ہے۔
کہ باپ بیٹے کی یا بیٹا باپ کی ملکیت میں آتے ہی فوراً از خود آذاد ہو جائے گا۔
آزاد کرنے کا بیان خریدنے کی نسبت سے آیا ہے۔
اور اس عمل کو بیتے کی طرف سے باپ کے حقوق کی ادایئگی سے تعبیر کیا گیا ہے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کوئی بھی اولاد اپنے باپ کا حق ادا نہیں کر سکتی مگر اسی صورت میں کہ وہ اپنے باپ کو غلامی کی حالت میں پائے پھر اسے خرید کر آزاد کر دے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3659]
فوائد و مسائل:
(1)
والدین کی خدمت زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔
(2)
غلام یا لونڈی کو آزاد کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔
(3)
آزاد مرد کو اپنی لونڈی سے جو اولاد حاصل ہوتی ہے وہ آزاد ہوتی ہے جب کہ اس کی ماں لونڈی ہی رہتی ہے۔
اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ ماں باپ اور اولاد سب مملوک ہوں۔
پھر آقا بیٹے کو آزاد کر دے اور اس کے ماں باپ غلام ہی رہیں۔
اس طرح کی کسی صورت میں اولاد والدین کو خرید سکتی ہے اور اولاد کی ملکیت میں آتے ہی والدین کو قانوناً آزاد قرار دے دیا جائے گا۔