شعب الایمان — حدیث نمبر 7420
باب: فصل: عورتوں کا پردہ اور ان کے ستر کی سخت تاکید۔
فصل في حجاب النساء والتغليظ في سترهن
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قُوهْيَارَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الزَّيَّاتُ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ كَنِيزٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُخَنَّثِينَ مِنَ الرِّجَالِ ، وَالْمُذَكَّرَاتِ مِنَ النِّسَاءِ " وَقَالَ : " أَخْرِجُوهُمْ مِنَ الْبُيُوتِ " . وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ خَيْرَ شَبَابِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِشُيُوخِكُمْ ، وَشَرَّ شُيُوخِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِشَبَابِكُمْ ، وَشَرَّ نِسَائِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِرِجَالِكُمْ ، وَشَرَّ رِجَالِكُمْ مَنْ تَشَبَّهَ بِنِسَائِكُمْ " .
تَفَرَّدَ بِهِ : بَحْرُ بْنُ كَنِيزٍ السَّقَّا ، عَنْ يَحْيَى بِهَذِهِ الزِّيَادَاتِ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ ﷺ نے مردوں میں سے مخنثوں (زنانہ پن اختیار کرنے والوں) پر اور عورتوں میں سے مردانہ پن اختیار کرنے والیوں پر لعنت فرمائی۔“ اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں گھروں سے نکال دو۔“ اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ تمہارے جوانوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو تمہارے بزرگوں کی مشابہت اختیار کرے، اور تمہارے بزرگوں میں سب سے برا وہ ہے جو تمہارے جوانوں کی مشابہت اختیار کرے، اور تمہاری عورتوں میں سب سے بری وہ ہے جو تمہارے مردوں کی مشابہت اختیار کرے، اور تمہارے مردوں میں سب سے برا وہ ہے جو تمہاری عورتوں کی مشابہت اختیار کرے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) بحر بن کنیز سقا رحمہ اللہ اس روایت میں یحییٰ رحمہ اللہ سے ان اضافوں کے ساتھ منفرد ہیں۔
• محمد بن يزيد هو ابن عبد الله السلمي، قال الخطيب: متروك.
• إبراهيم بن سليمان الزيات هو البلخي ضعفه ابن عدي، وقال الحاكم: شيخ محله الصدق.
• بحر بن كنيز هو السقاء أبو الفضل ضعيف، قال النسائي والدارقطني: متروك، تقدموا. والشطر الأول من الحديث فقط أخرجه عبد الرزاق في "مصنفه" (١١/ ٢٤٢ رقم ٢٠٤٣٣) ومن طريقه أخرجه الترمذي في الأدب (٥/ ١٠٦ رقم ٢٧٨٥)، وأحمد في "مسنده" (١/ ٣٦٥) والطبراني في "الكبير" (١١/ ٣٥٢ رقم ١١٩٨٧)، والمؤلف في "سننه" (٨/ ٢٢٤) من طريق معمر عن يحيى بن أبي كثير به.