شعب الایمان — حدیث نمبر 7401
باب: فصل: حمام۔
فصل في الحمام
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، قَالَ : اغْتَسَلْتُ أَنَا وَآخَرُ ، فَرَآنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، وَأَحَدُنَا يَنْظُرُ إِلَى صَاحِبِهِ ، قَالَ : " إِنِّي لَأَخْشَى أَنْ يَكُونَا مِنَ الْخَلْفِ الَّذِي قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ( فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا ) .سیدنا عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے اور ایک اور شخص نے غسل کیا، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہمیں دیکھ لیا جبکہ ہم میں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے خوف ہے کہ کہیں یہ دونوں اس ناخلف نسل میں سے نہ ہوں جس کے بارے میں اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا﴾ (پھر ان کے بعد ایسے ناخلف لوگ ان کے جانشین بنے جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشات کی پیروی کی، سو عنقریب وہ گمراہی (کے انجام) سے دوچار ہوں گے)۔“