شعب الایمان — حدیث نمبر 7383
باب: فصل: حمام۔
فصل في الحمام
حدیث نمبر: 7383
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، أَنَّهُ بَلَغَهُ عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " أُفٍّ لِلْحَمَّامِ ، حِجَابٌ لَا يَسْتُرُ ، وَمَاءٌ لَا يُطَهِّرُ ، بُنْيَانٌ - أَوْ - بُنْيَانٌ لِلْمُشْرِكِينَ ، وَمَرْجُ الْكُفَّارِ ، وَمَرْجُ الشَّيْطَانِ ، لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ يَدْخُلَهُ إِلَّا بِمِنْدِيلٍ ، مُرُوا الْمُسْلِمِينَ لَا يَفْتِنُونَ نِسَاءَهُمْ ، ( الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ ) ، عَلِّمُوهُنَّ الْقُرْآنَ ، وَمُرُوهُنَّ بِالتَّسْبِيحِ " .
هَذَا مُنْقَطِعٌ .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے عبید اللہ بن جعفر رحمہ اللہ کو یہ بات پہنچی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حمام پر افسوس! (وہ) ایسا پردہ ہے جو چھپاتا نہیں، ایسا پانی ہے جو پاک نہیں کرتا، (وہ) مشرکوں کی عمارت ہے، کافروں کی چراگاہ اور شیطان کی چراگاہ ہے۔ کسی مرد کے لیے حلال نہیں کہ اس میں تہبند کے بغیر داخل ہو۔ مسلمانوں کو حکم دو کہ وہ اپنی عورتوں کو فتنے میں نہ ڈالیں، ﴿مرد عورتوں پر نگران ہیں﴾، انہیں قرآن سکھاؤ اور انہیں تسبیح کرنے کا حکم دو۔“
یہ روایت منقطع ہے۔