شعب الایمان — حدیث نمبر 7377
باب: فصل: حمام۔
فصل في الحمام
حدیث نمبر: 7377
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " احْذَرُوا بَيْتًا يُقَالُ لَهُ الْحَمَّامُ " قَالُوا : إِنَّهُ يُنَقِّي الْوَسَخَ ، وَيُذْهِبُ الْأَذَى ، وَيَنْفَعُ لِكَذَا وَكَذَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَمَنْ دَخَلَهُ مِنْكُمْ فَلْيَسْتَتِرْ " .
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ وَجَمَاعَةٍ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ مُرْسَلًا .
وَرُوِيَ عَنِ الثَّوْرِيِّ مَوْصُولًا ، وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ .ترجمہ
امام طاوس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس گھر سے بچو جسے حمام کہا جاتا ہے۔“ لوگوں نے عرض کیا: ”وہ تو میل کچیل صاف کرتا ہے، تکلیف دور کرتا ہے اور فلاں فلاں چیز (بیماری) کے لیے فائدہ مند ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے جو اس میں داخل ہو وہ ستر چھپا کر داخل ہو۔“
اسی طرح روح بن قاسم رحمہ اللہ نے ابن طاوس رحمہ اللہ سے، اور ایک جماعت نے سفیان ثوری رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابن طاوس رحمہ اللہ سے مرسل روایت کیا ہے۔
اور ثوری رحمہ اللہ سے متصل سند کے ساتھ بھی روایت کیا گیا ہے، لیکن وہ محفوظ نہیں ہے۔